جیوتی باسو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
جیوتی باسو

معروف ہندوستانی بنگالی کمیونسٹ سیاستدان اور رہنما۔ بھارتی بنگال کے سابق وزیر اعلی۔

ابتدائی سیاست[ترمیم]

جیوتی باسو کی پیدائش 8 جولائی 1914 کو مشرقی بنگال (جو اب بنگلہ دیش ہے) کے ایک خوشحال متوسط خاندان میں ہوئی تھی۔انہوں نے لندن سے وکالت کی تعلیم حاصل کی اور 1930 کے عشرے میں کمیونسٹ پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ وہ ریلوے ورکرز فیڈریشن میں اپنی سرگرمیوں کے سبب پہلی بار نوٹس میں آئے۔

وزیراعلی[ترمیم]

جیوتی باسو سنہ انیس سو ستتر سے سنہ دو ہزار تک مغربی بنگال کے وزیر اعلی رہے اور جب ان کی صحت خراب ہونے لگی تو ان کی جگہ موجودہ وزیر اعلی بدھ دیو بھٹا اچاریہ نے لی۔ اس طرح وہ دنیا کے سب سے طویل عرصے تک حکومت کرنے والے پہلے منتخب کمیونسٹ رہنما تھے۔

دور حکومت[ترمیم]

جیوتی باسو کے دور اقتدار میں دس لاکھ سے زیادہ بے زمین کسان زمینوں کے مالک بن گئے۔ حکومت دیہی علاقوں میں محض بیس برس کے عرصے میں غربت میں 25 فی صد کمی لانے میں کامیاب ہوئی۔ اس نےگاؤں اور مقامی سطح پر خود انتظامی کے نظام پر توجہ دے کر عام لوگوں کے جمہوری حقوق کو تقیوت بخشی۔ یہی نہیں حکومت نے مغربی بنگال کی زرعی اور مچھلیوں کی پیداوار میں زبردست اضافہ کیا۔

کنارہ کشی[ترمیم]

دنیا کے دیگر ملکوں کے کمیونسٹ رہنماؤں کے برعکس باسو 23 برس تک اقتدار میں رہنے کے بعد اپنی مقبولیت کے عروج پر اپنی مرضی سے سیاست سے کنارہ کش ہو گئے۔

انتقال[ترمیم]

کلکتہ میں نمونیے کی وجہ سے سترہ جنوری دو ہزار دس کو ان کا انتقال ہوا۔

بیرونی روابط[ترمیم]