دی سائن آف فور
|
دی سائن آف فور
|
|
|---|---|
| ایف ایچ ٹاؤنسینڈ (1868ء-1920ء) کی نقش کردہ ایک تصویر جو کہ کتاب کی سمارکا اشاعت میں چھپی۔ | |
| اصل عنوان | دی سائن آف دی فور |
| مُصنف(ین) | سر آرتھر کونن ڈویل |
| مُفسر(ین) | ایف ایچ ٹاؤنسینڈ |
| تاریخ اشاعت | فروری 1890ء |
| ناشر(ین) | لیپنکاٹ ماہانہ میگزین |
| ملک | برطانیہ |
| زبان | انگریزی |
| اصناف | جاسوسی، پراسرار، جرم و قانون، ناول |
| کتابی سلسلہ | شرلاک ہولمز |
| – سابقہ | اے اسٹڈی ان سکارلٹ |
| – اگلی | دی ایڈونچرز آف شرلاک ہولمز |
دی سائن آف فور (انگریزی: The Sign of Four) یا دی سائن آف دی فور (انگریزی: The Sign of the Four) ایک ناول ہے جو کہ سر آرتھر کونن ڈویل نے لکھی۔ یہ ڈویل کی لکھی دوسری ناول تھی جو کہ شرلاک ہولمز کے کردار پر مبنی تھی۔ ڈویل نے کُل 4 ناولوں اور 56 افسانوں میں شرلاک ہولمز کو شمار کیا۔
یہ ناول سن 1888ء کی ایک کافی پیچیدہ کہانی بیان کرتی ہے۔ اِس میں ایسٹ انڈیا کمپنی، جنگ آزادی ہند 1857ء، چُرائے ہوئے خزانے، چار مُجرموں (عنوانی کردار) میں ایک عہد اور دو بد اخلاق نگہبانوں کا ذِکر ملتا ہے۔ مزید برآں، اِس میں ہولمز کی منشیات کی لَت کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے۔ برخلاف اے اسٹڈی ان سکارلٹ، ڈویل کی اِس ناول میں ہولمز کے کردار کے اِنسانی خواص کو مُتصف کیا گیا ہے۔ اِس کہانی میں ڈاکٹر واٹسن کا مِلاپ اِسکی ہونے والی بیوی، میری مورسٹن سے بھی ہوتا ہے۔
| شرلاک ہولمز کے افسانے از آرتھر کونن ڈویل | ||
|---|---|---|
| ناولیں |
|
|
| افسانوں کا مجموعہ | ||
| کردار | ||
| ویکیمیڈیا العام میں دی سائن آف فور سے متعلق وسیط موجود ہے۔ |
| یہ مضمون کسی زمرہ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ براہِ کرم اس مضمون کو کسی مناسب زمرہ میں شامل کرنے میں معاونت کریں۔ ({{subst:currentmonthname}}_{{subst:year}}) |
[[Category:Uncategorized from {{subst:currentmonthname}}_{{subst:year}}]]