روزنامہ پاکستان
وکیپیڈیا سے
روزنامہ پاکستان کا آغاز یکم دسمبر 1990ء سے ہوا تب اس کے مالک اکبر علی بھٹی اور ایڈیٹر معروف صحافی ضیاء شاہد تھے۔ اپنے آغاز کے ساتھ ہی اخبار نے روزنامہ جنگ اور نوائے وقت کے بہت سے صحافیوںکو اپنے ہاں ملازمت دیدی۔ کچھ ہی عرصہ بعد ضیاء شاہد اس اخبار سے الگ ہوگئے۔یکم جنوری 1999ء سے اس کی ادارت معروف صحافی مجیب الرحمن شامی نے سنبھالی ۔ مجیب الرحمن امی نے اپنا شام کا اخبار یلغار بھی جاری کیا۔ وہ ہفت روزہ ’’زندگی‘‘ اور ماہنامہ ’’قومی ڈائجسٹ‘‘ بھی شائع کرتے ہیں۔
روزنامہ پاکستان لاہور کے علاوہ کراچی، ملتان اور پشاور سے بھی شائع ہوتا ہے ۔