زندگی گلزار ہے

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
زندگی گلزار ہے
زندگی گلزار ہے.jpg
ہدایات سلطانہ صدیقی
تخلیق مومنہ درید
تحریر عمیرہ احمد
ستارے فواد افضل خان
صنم سعید
جاوید شیخ
بہروز سبزواری
موسیقی علی ظفر
تقسیم کاری ہم ٹی-وی
وقت دورانیہ 30 منٹ
ملک پاکستان
زبان اردو


ایک پاکستانی ڈرامہ جوکہ ہم ٹی-وی سے 30 نومبر 2012 کو نشر ہونا شروع ہوا-

مرکزی خیال [ترمیم]

یہ ایک رومانوی کہانی ہے- صنم نامی ایک لڑکی جس کی ماں کواس کے باپ نے صرف اس بنیاد پر چھوڑدیا تھا کہ وہ اسے بیٹے کا سُکھ نہیں دے سکی- باپ کی لاتعلقی صنم کواندر سے کمزور تو کردیتی ہے لیکن وہ اس کو اپنی پڑھائی پر اثرانداز نہیں ہونی دیتی- اسی قابلیت کی بناء پر اسے جلد ایک بڑے بزنس اسکول میں اسکالرشپ مل جاتی ہے۔

زندگی ایک خاص ڈگر پر چل نکلتی ہے کہ تبھی درمیان میں زارون آجاتا ہے- زارون خوبرو ، جوان اور صنم کا ہم جماعت ہے ۔ اسے صنم ایک نظر میں ہی بھاجاتی ہے مگر صنم اسے فلرٹ سمجھ کر نظر انداز کردیتی ہے۔ لیکن زاون بھی بھلا کب ہار ماننے والا تھا ۔ اس نے صنم کو پانے کے لئے اس کی ماں اور بہن تک پہنچنے کا راستہ نکالا اور شادی کا پیغام بھجوادیا۔

صنم ماں او ربہن کے دباؤ کی وجہ سے زارون سے شادی کرتولیتی ہے لیکن اس کے دل میں اب بھی زارون کےبار ے میں بہت سے خدشات اور اندیشے چھپے ہیں ، شاید یہی وجہ تھی کہ شادی کے باوجود بھی صنم زارون کو دل سے قبول نہیں کرپاتی۔

اس سے آگے کی کہانی زندگی کے ان تانے بانوں پر چلتی ہے جس میں ایک جانب زارون کی محبت ہے اور دوسری جانب صنم کا احساس کمتری ہے-

نشریات [ترمیم]

”زندگی گلزار ہے “ ہر جمعہ کی شب 8 بجے ہم ٹی وی سے نشر ہوتا ہے- کھیل کو عمیرہ احمد نے تحریر کیا ہے اور یہ مومل پروڈکشنز کی پیش کش ہے-
Incomplete-document-purple.svg یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔