زید حامد
زید حامد ایک آزاد[1] و باگفتہ خود[2] (self-styled) دفاعی امور بالخصوص افغان امور کے ایک ماہر ہیں۔ ان کا تعلق پاکستان سے ہے۔ آپ کا ٹی وی شو براس ٹیکس[3] اس وقت media کے مقبول ترین پروگراموں میں سے ایک ہے جو ہر اتوار کی شب 8:00 نیوز ون چینل سے نشر کیا جاتا ہے۔ براس ٹیکس کے لیۓ پاکستانی thinktank کا نام بھی جال محیط عالم اور اخبارات میں آتا ہے جو کہ علاقائی و عالمی سیاسیات و واقعات کے پاکستان پر اثرات کا مطالعہ کرتا ہے[1] انہوں نے افغان جہاد میں خود بھی حصہ لیا[2] اسی لئے زید کے تجزیے حقیقت سے نزدیک سمجھنے والے حلقے بھی پائے جاتے ہیں[4]۔ تعلیمی اعتبار سے زید کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ مہندس ہیں اور NED university karachi سے برقیاتی ہندسیات میں سند تکمیل کی [2] جبکہ براس ٹیک کے اپنے موقع پر Computer Systems Engineering میں تکمیل سند کا ذکر ملتا ہے[3]۔
[ترمیم] تنقید
6 اکتوبر 2008 کو کراچی کے ایک روزنامے امّت میں شائع ہونے والے مضمون[5] کے مطابق 2000ء میں کراچی کے ایک شخص یوسف علی نے نبوّت کا جھوٹا دعوی کیا جس کو لاہور ہائیکورٹ نے ناقابل تردید ثبوت کی بنا پر سزاۓ موت سنادی تھی [6] ۔ کہا یہ جاتا ہے کہ موجودہ زید حامد اسی ملعون کے خلیفہ تھے۔ اس حوالے سے کراچی کے ایک ہفت روزہ تکبیر میں اس حوالہ سے کافی مواد شائع ہوا جس میں موجودہ زید حامد کو زید زمّان بتایا گیا ہے کہا جاتا ہے کہ زید حامد نے اس حوالے سے اب تک کوئی واضح تردید نہیں کی ہے۔
[ترمیم] بیرونی روابط
[ترمیم] حوالہ جات
- ^ 1.0 1.1 Indian muslim. in پر ایک مضمون
- ^ 2.0 2.1 2.2 pakistan herald پر ایک مضمون
- ^ 3.0 3.1 brasstack کا موقع روئے خط
- ^ pakistan first.com کا موقع روئے خط
- ^ جسارت اخبار کا عکس (امت اخبار کے مضمون کا عکس روئے خط پتہ تبدیل یا ختم ہوجانے کی صورت میں یہاں دیکھا جاسکتا ہے)
- ^ یوسف کے بارے میں مضمون