سانچہ:منتخب تصویر/2016-09-11

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اسلام میں مسجد حرام سب سے عظیم الشان اور مقدس مسجد مانی جاتی ہے، یہ مسجد سعودی عرب کے مغرب میں واقع شہر مکہ کے وسط میں واقع ہے۔ مسجد حرام کے وسط میں کعبہ ہے جو اسلامی عقیدہ کے مطابق، اللہ کی عبادت کے لیے زمین پر بنایا جانے والا پہلا گھر ہے۔ مسلمانوں کے نزدیک یہ مقام دنیا میں سب سے زیادہ مقدس و متبرک اور ان کا قبلہ ہے۔ چونکہ فتح مکہ کے موقع پر اس مسجد کے احاطہ میں کسی کو مارنا یا قتل کرنا ہمیشہ کے لیے حرام قرار دیا گیا تھا، اس لیے اس کا نام مسجد حرام رکھا گیا۔ اس مسجد میں ایک نماز ادا کرنے کا ثواب ایک لاکھ نمازوں کے برابر ہے۔ مسلمانوں کے نزدیک مسجد حرام کی اسی اہمیت کے پیش نظر خلفاء راشدین اور بعد میں آنے والے مسلم حکام و خلفاء نے مسجد کی توسیع کا خصوصی اہتمام جاری رکھا۔ تاریخ اسلام میں اس مسجد کی سب سے پہلی توسیع عمر بن خطاب کے ہاتھوں سنہ 17ھ میں ہوئی، اس کے بعد سے توسیع کا عمل مستقل چلتا رہا اور آج بھی جاری ہے۔

تصویر ساز: شاہتھا

حالیہ منتخب تصاویر:

مزید دیکھیے[ترمیم]