سرعبد القادر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
Qadir 203.jpg

سرعبدالقادر اردو کے محسنوں میں شمار ہوتے ہیں۔ آپ کے اجداد قصور کے مشہور قانون گو خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔

آپ کے والد شیخ فضل الدینلدھیانہ میں محکمہ مال میں ملازم تھے۔ جہاں سر عبدالقادر 1878 ء میں پیداہوئے۔ ابتدائی تعلیم قصور میں ہوئی۔ 1882ء میں ان کے والد لاہور چلے آئے اور پھر یہیں کے ہو رہے۔ عبدالقادر نے ایف سی کالج میں درجہ اول میں بی اے کیا۔ 1895ء میں انگریزی اخبار(پنجاب آبزرور) کے نائب مدیر مقرر ہوئے اور تین سال بعد چیف ایڈیٹر ہوگئے۔ 1901ء میں انہوں نے مشہور ادبی رسالہ (مخزن) جاری کیا مگر 1904ء میں اخبار نویسی چھوڑ کر بیرسٹری کے لیے ولایت چلے گئے۔ وہاں تین سال قیام کیا۔ اس عرصے میں انہیں یورپ کے مشاہیر سے ملنے اور وہاں کے سماجی مسائل کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا ۔ خیالات اور مشاہدات میں وسعت پیدا ہوئی۔ یہ وہ زمانہ تھا جب علامہ اقبال بھی یورپ میں تھے۔
1907ء میں ملک لوٹے اور 1911ء سے1920لائل پور (فیصل آباد) میں بحیثیت سرکاری وکیل کام کیا لاہور کی کشش انہیں جلد واپس کھینچ لائی اور وہ ہائی کورٹ کے جج مقرر ہوگئے۔ 1935ء میں وزیر ہند کے مشیر ہوئے اور 1944ء میں بہاولپور میں چیف جج متعین کیے گئے ۔ 9 فروری1950ء لاہور میں وفات پائی۔