مرکزی عملیتی اکائی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(سی پی یو سے رجوع مکرر)
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
ایک مرکزی عملی اکائی

مرکزی عملیّتی اِکائی شمارند کا ایک حصہ ہے جو شمارندی برنامجات اور معلومات و مواد پر عمل درآمد کرتا ہے. شمارندہ میں زیادہ تر کام یہی حصہ سرانجام دیتا ہے. دوسرے اختراعات اور آلات کی تضبیط بھی یہی حصہ کرتا ہے.
مرکزی عملیتی اِکائی کو انگریزی میں Central Processing Unit کہاجاتا ہے. لیکن عموماً اِسے مختصر کرکے CPU استعمال ہوتا ہے.
سی.پی.یو یا مرکزی عملی اِکائی اصل میں باہم مربوط متعدد عملی اِکائیوں کا مجموعہ ہوتا ہے جس میں سے ہر اِکائی مرکزی عملی اکائی یا سی.پی.یو کے ایک عمل کا ذمہ دار ہوتا ہے. معیاری سی.پی.یو میں وہ عملی اکائیاں ہوتی ہیں جو مصنع لطیفی ہدایات (software instruction) کی تشیرح اور اُن پر عمل کرتی ہیں، حسابات و موازنات انجام دیتی ہیں، منطقی فیصلے کرتی ہیں (تعین کرتی ہیں کہ آیا ایک بیان صحیح ہے یا غلط)، معلومات کو عارضی طور پر ذخیرہ کرتی ہیں اور سی.پی.یو کو باقی ماندہ شمارندہ سے رابطہ رکھنے کے قابل بناتی ہیں.