مندرجات کا رخ کریں

ششماہی سنگر مال

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ششماہی سنگر مال،پاکستان کے شہر لاہور میں واقع برصغیر پاک و ھند کی قدیم ترین اور مسلمانوں کے اکثریتی علاقوں میں قائم ہونے والی پہلی یونیورسٹی جامعۂ پنجاب،لاہور کے شعبہ کشمیریات کا تحقیقی مجلہ ہے جو 1995ء سے شائع ہو رہا ہے۔ سنگر مال دو الفاظ کا مرکب ہے۔ سنگر فارسی لفظ سنگ سے مشتق ہے اور اس سے مراد سنگلاخ چٹانیں ہیں لیکن کشمیری زبان میں سنگر سے مراد پہاڑی سنگلاخ سربفلک چوٹیاں جن پر سارا سال برف جمی رہتی ہے۔ جب کہمال سنسکرت لفظ مالا سے مشتق ہے جس سے مراد تسلسل یا گلے کا ہار ہے۔ اس طرح سنگر مال سے مراد سربفلک پہاڑی چوٹیوں کا تسلسل بنتا ہے جن پر سارا سال برف جمی رہتی ہے اور جنھوں نے وادی کشمیر کو اپنے حصار میں لیا ہوا ہے۔ ششماہی سنگر مال کشمیری زبان و ادبیات اور تاریخ کی ترویج و اشاعت کے سلسلہ میں شعبہ کشمیریات، کلیہ علوم شرقیہ، جامعۂ پنجاب،لاہور سے شائع کیا جاتا ہے جس میں کشمیر سے متعلق دیگر معلوماتی مضامین کے علاوہ مختلف تحقیقی و تنقیدی مقالات شائع کیے جاتے ہیں۔

مجلس ادارت

[ترمیم]

ششماہی سنگر مال کے موجودہ مدیر پرفیسر ڈاکٹر خواجہ زاہد عزیز ہیں جو شعبہ کشمیریات، کلیہ علو م شرقیہ، جامعہ پنجاب، لاہور کے صدر نشین بھی ہیں۔ اس مجلہ کی معاون مدیرہ ڈاکٹر نصرت نثار ہیں۔ جب کہ دیگر ادارتی اراکین میں ڈاکٹر سید محمد یوسف بخاری (سابق صدر نشین شعبہ کشمیریات، جامعہ پنجاب،لاہور)، سید علی رضا، زاہد عزیز، سردار اصغر اقبال، پروفیسر شفیق کشمیری (کشمیر یونیورسٹی،سرینگر)، پروفیسر شفیع (ٹاک کشمیر یونیورسٹی، سرینگر) اور محمد آزاد مظفر خان شامل ہیں۔ قبل ازیں ششماہی سنگر مال کے مدیر ڈاکٹر محمد اشرف قریشی (مرحوم) تھے۔

بیرونی روابط

[ترمیم]


پاکستان کے تعلیمی ادارے