جامعۂ پنجاب
|
جامعہ پنجاب |
|
|---|---|
|
|
|
| قائم شدہ | 1882 |
| قسم | سرکاری |
| الحاق | لُجنۂ اعلیٰ تعلیم (HEC) |
| اساتذہ کی تعداد | 700 |
| طلبا کی تعداد | 30,000 |
| کلیات کی تعداد | 13 |
| مقام | لاھور، پاکستان |
| موقعِ جال | http://www.pu.edu.pk |
جامعۂ پنجاب (Punjab University)، پاکستان کی قدیم ترین جامعہ ہے اور برصغیر پاک و ھند میں مسلمانوں کے اکثریتی علاقوں میں قائم ہونے والی پہلی جامعہ ہے۔ یہ 1882 میں قائم ہوئی۔ یہ پاکستان کے ثقافتی مرکز لاھور میں واقع ہے۔ پہلے اس کا کیمپس قدیمی مال روڈ اور انارکلی بازار کے ساتھ ہی تھا۔ انیس سو ستر کی دھائی میں اس کے بہت سے شعبے نیو کیمپس میں منتقل ہو گئے۔ نیو کیمپس کے اردگرد لاھور کے نئے علاقے بن گئے جو اب شہر کا حصہ ہیں جیسے گارڈن ٹاون، فیصل ٹاون وغیرہ۔ اب جامعہ پنجاب نے اپنا کیمپس گوجرانوالہ میں بھی کھول لیا ہے اور دوسرے شہروں کے لیے منصوبے زیرِ غور ہیں۔ لاھور کے پرانے کیمپس کو علامہ اقبال کیمپس اور نئے کیمپس کو قائدِاعظم کیمپس کہا جاتا ہے جو ان کے سرکاری نام ہیں۔ جامعہ کا ایک ذیلی کیمپس خانس پور کے پہاڑی علاقے میں بھی قائم ہے مگر یہ نہ ہونے کے برابر ہے کیونکہ یہاں کوئی شعبہ مستقل بنیادوں پر قائم نہیں ہے۔ ان چار کیمپسوں کے ساتھ جامعہ پنجاب کی 13کلیات(فیکلٹیاں) ، 9 کالج اور 64 شعبے ہیں جبکہ اس کے الحاق شدہ کالجوں کی تعداد 434 ہے۔ جامعہ میں اساتذہ کی تعداد 700 سے ذیادہ ہے اور طلباء کی تعداد تقریباً 30,000 ہے۔
فہرست |
[ترمیم] تاریخ
جامعہ پنجاب کی سینٹ کا پہلا اجلاس شملہ (موجودہ بھارت) میں ہوا جس میں اس کی بنیاد رکھی گئی۔ یہ برطانوی ھند کی چوتھی جامعہ تھی مگر پچھلی تین صرف امتحان لیتی تھیں اور جامعہ پنجاب نہ صرف امتحانات لیتی تھی بلکہ ایک تعلیم دینے کی جامعہ تھی یعنی جامعہ پنجاب بجا طور پر برصغیر کی پہلی ایسی یونیورسٹی تھی جہاں باقاعدہ اعلیٰ درجہ کی تعلیم دی جاتی تھی۔ اس سے پہلے ممبئی (سابقہ بمبئی)، مدراس اور کلکتہ میں جامعات تھیں۔ یہ ھند کے مسلمان علاقوں کی پہلی جامعہ تھی۔
[ترمیم] کلیات جامعہ پنجاب
جامعہ پنجاب میں تیرہ کلیات ہیں جو کچھ یوں ہیں۔
- انسانیات و فنونیات (Arts and Humanities)
- علوم سلوکیہ و معاشرتی علوم (Behavioral and Social Sciences)
- تجارت (Commerce)
- معاشیات اور انتظامی علوم (Economics and Management Sciences)
- علم التعلیم (Education)
- ہندسیات و طرزیات (Engineering & Technology)
- اسلامی تعلیمات (Islamic Studies)
- قانون (Law)
- حیاتی علوم (Life-Sciences)
- علم طب و اسنان (Medicine & Dentistry)
- علوم الشرقیہ (Oriental Learning)
- دوائیات (Pharmacy)
- علم (Science)
[ترمیم] موجودہ حالات
سابقہ وائس چانسلر لیفٹینیٹ جنرل ارشد محمود نے جامعہ میں کئی نئے شعبے کھولے ہیں اور اساتذہ کی تعداد میں قابلِ قدر اضافہ کیا ہے۔ جامعہ میں کمپیوٹر کی تعلیم پر خصوصاً توجہ دی گئی ہے۔ موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران ہیں۔
[ترمیم] مشہور سابقہ متعلم
- ڈاکٹر علامہ محمد اقبال
- خواجہ امجد سعید ۔
- راجہ انور ۔ ادیب
- جہانگیر بدر
- ڈاکٹر عبدالسلام خورشید (نوبل انعام یافتہ)
- یوسف رضا گیلانی ۔ وزیراعظم پاکستان
- عزیز میاں قوال
- ڈاکٹر طاہرالقادری
[ترمیم] بیرونی روابط
|
|||||||||||||||||||||||
