شمارندی جالکار
وکیپیڈیا سے
یہ مقالہ شمارندی جالکاری (Computer Networking) کے متعلق ہے. مزید استعمال کیلئے دیکھئے: جالکار (ضد ابہام)
شمارندی جالِکار (جالِ + کار (کام) ؛ انگریزی: Computer network) باہم متصل شمارندوں کے گروہ کو کہا جاتا ہے. کسی بھی جالِکار سے متصل شمارندے کو جالشدہ شمارندہ (networked computer) کہا جاتا ہے.
شمارندی جالاتِکار کی وسیع خصوصیات کی بناء پر ان کی کئی اقسام بنائی جاسکتی ہیں. اِس مقالے میں جالِکار کے بنیادی اجزاء کی اقسام و زمرہ جات کے بارے میں عام معلومات فراہم کی جارہی ہیں.
[ترمیم] جالِکاری جماعت بندی
[ترمیم] وسعت
وسعت کی بنیاد پر شمارندی جالاتِکار کو مقامی علاقائی جالکار (Local Area Network)، وسیع علاقائی جالکار (Wide Area Network) اور ام البلادی علاقائی جالکار (Metropolitan Area Network) میں جماعت بند کیا جاسکتا ہے.
[ترمیم] طریقۂ اتصال
شمارندی جالاتِکار کو اُن میں استعمال ہونے والی مصنع کثیفی طرزیات پر بھی تقسیم کیا جاسکتا ہے. مثلاً بصری ریشہ (Optical Fibre)، ایتھرجال (ethernet) اور لاسلکی مقامی علاقائی جالکار (Wireless LAN) وغیرہ.
[ترمیم] فعلی تعلق (جالکاری شکلِ تعمیر)
شمارندی جالاتِکار کو اُن میں موجود عناصر کے درمیان فعلی تعلق پر جماعت بند کیا جاسکتا ہے. مثلاً فعال جالکاری (Active networking)، خادم-موکل (Client-Server) اور ہمتا بہ ہمتا (گروہِ کار) (Peer-to-Peer/P2P) طرزِتعمیر.
[ترمیم] مقامیاتِ جالِکار (Network Topology)
شمارندی جالِکار کی جماعت بندی اُس کی بنیادی جالِکاری مقامیات پر بھی کی جاتی ہے، جیسے حافل جالکار (Bus Network)، ستارہ جالکار (Star Network)، رنگ جالکار (Ring Network)، گیر جالکار (Mesh Network)، ستارہ-حافل جالکار (Star-Bus Network)، شجرہ مقامیاتی جالکار (Tree Topology Network)، وغیرہ.
مزید تفصیل کیلئے دیکھئے: جالکاری مقامیات
[ترمیم] اقسام
وسعت کی ترتیب پر سب سے عام جالاتِکار کی اقسام درج ذیل ہیں:
[ترمیم] ذاتی علاقائی جالِکار(Personal Area Network/PAN)
ذاتی علاقائی جالِکار ایک شمارندی جالِکار ہے جو ایک شخص کے قریبی شمارندی اختراعات کے درمیان اتصال کیلئے استعمال کیا جاتا ہے. کچھ اختراعات جو اِس قسم کے جالِکار میں استعمال ہوتی ہیں اُن میں مطبعے (Printers)، فیکس (Fax mechines)، ہاتف (Telephone)، مفراسات (Scanners) اور ذاتی رقمی معاون (PDAs) وغیرہ شامل ہیں. ذاتی علاقائی جالاتِکار کو شمارندی حافلات جیسے کسح (USB) اور فائر وائر (FireWire) کے ذریعے تاربند کیا جاسکتا ہے.
[ترمیم] مقامی علاقائی جالِکار (Local Area Network/LAN)
مقامی علاقائی جالِکار (جسے مختصراً معاجال بھی کہہ سکتے ہیں) ایک ایسا شمارندی جالِکار ہے جو کسی چھوٹے جغرافیائی علاقہ جیسے گھر، دفتر یا کوئی عمارت وغیرہ کی سرپوشی کرے. حالیہ مقامی علاقائی جالِکار تقریباً ایتھرجال طرزیات پر بنے ہوتے ہیں.
[ترمیم] کیمپس علاقائی جالِکار (Campus Area Network/CAN)
ایسا شمارندی جالِکار جو دو یا دو سے زائد معاجالوں (LANs) کو باہم مربوط کرے مگر یہ جالِکار کسی خاص جغرافیائی علاقہ تک محدود ہوتا ہے جیسے کسی کالج کا احاطہ، کارخانوں کا علاقہ یا کوئی عسکری اساس وغیرہ. شمارندی جالِکار کی یہ قسم ام البلادی جالِکار کی ایک قسم سمجھی جاسکتی ہے مگر یہ اُس سے کم علاقے پر محیط ہوتی ہے.
[ترمیم] ام البلادی جالِکار (Metropolitan Area Network/MAN)
ام البلادی جالِکار ایک ایسا شمارندی جالِکار ہے جو دو یا دو سے زائد معاجالوں یا کیمپس علاقائی جالاتِکار کو آپس میں جوڑے. تاہم، یہ شمارندی جالِکار کسی شہر یا قصبے کی حدود کو پار نہیں کرتا.
[ترمیم] وسیع علاقائی جالِکار (Wide Area Network/WAN)
وسیع علاقائی جالِکار ایک ایسا ابلاغیاتی جالِکار ہے جو نسبتاً وسیع علاقے پر کام کرتا ہے (جیسے ایک شہر سے دوسرے شہر تک، یا ایک ملک سے دوسرے ملک تک).
[ترمیم] عالمی علاقائی جالِکار (Global Area Network/GAN)
اِس قسم کی جالِکار کی کوئی خاص تعریف تو سامنے نہیں آئی. تاہم، عموماً اِس کی تعریف کچھ یوں کی جاتی ہے کہ ایک ایسا جالِکار جو سیارچی سرپوشی علاقہ اور لاسلکی علاقائی جالِکاروں پر محمولاتی ابلاغیات کو سہارا دے.