علی البختی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
علی البختی
 

معلومات شخصیت
پیدائش 10 ستمبر 1976ء (48 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
یمن   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت یمن (10 ستمبر 1976–دسمبر 2017)
مملکت متحدہ (دسمبر 2017–)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان ،  ترجمان ،  صحافی   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان عربی ،  انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

علی البختی (پیدائش: 10 ستمبر 1976ء) یمن سے تعلق رکھنے والا صحافی، سیاست دان اور مصنف ہے۔

سوانح[ترمیم]

پیدائش[ترمیم]

علی البختی کی پیدائش10 ستمبر 1976ء کو یمن میں ہوئی۔[1]

سیاسی تعلقات[ترمیم]

علی البختی ابتدا میں یمن کی حوثی تحریک کا ترجمان تھا [2]لیکن بعد میں وہ اِس تحریک سے علاحدہ ہو گیا اور اِس علیحدگی کے بعد علی البختی نے یمن چھوڑ دیا۔ یمن چھوڑنے کے بعد وہ سعودی عرب، اردن اور لبنان میں مقیم رہا جبکہ حال میں وہ برطانیہ میں مقیم ہے۔علی البختی کے یمن کے پہلے صدر علی عبد اللہ صالح سے بہت قریبی تعلقات رہے[3]۔ علاوہ ازیں علی عبد اللہ صالح چونکہ حوثی باغیوں کے سخت مخالف تھے اور اُن کے ٹھکانوں پر حکومتی جانب سے حملے ہوتے رہتے تھے[4]۔ اِسی لیے علی البختی کے خاندان کو حوثیوں کی جانب سے دھمکیاں ملتی رہیں۔جس کے بعد علی البختی نے یمن چھوڑا۔[5]

صحافت[ترمیم]

علی البختی برطانیہ میں قیام کے دوران متعدد مضامین لکھ چکا ہے جو مختلف اخبارات اور آن لائن ویب سائٹس پر شائع ہوئے[6][7][8][9][10]۔ وہ بی بی سی[11]، آر ٹی[12] ، سعودی چینل العربیہ[13]، الجزیرہ اورامریکی چینل الحرہ [14]پر متعدد بار انٹرویوز میں شریک ہو چکا ہے۔

لادینیت کی طرف[ترمیم]

2019ء میں علی البختی نے لادینیت کا اِظہار کرتے ہوئے خود کو ملحد قرار دیا[15]۔ اِس دوران اُس نے اسلام اور قوانین حکومت ہائے اسلام پر شدید تنقید کی[16]۔ علی البختی کے ملحد ہوجانے کے بعد یمن میں اُس کے باقی ماندہ خاندان اور رشتے داروں پر بہت دباؤ رہا۔[17]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. https://blogs.timesofisrael.com/ali-al-bukhaiti/[مردہ ربط]
  2. https://www.okaz.com.sa/news/politics/2030676
  3. https://www.aljazeera.net/news/arabic/2016/2/3/%D8%AA%D8%B3%D8%AC%D9%8A%D9%84-%D9%85%D8%B3%D8%B1%D8%A8-%D9%8A%D9%83%D8%B4%D9%81-%D8%AA%D8%B3%D9%87%D9%8A%D9%84-%D8%B5%D8%A7%D9%84%D8%AD-%D8%A7%D9%86%D9%82%D9%84%D8%A7%D8%A8
  4. https://millichronicle.com/2019/11/iran-backed-houthis-and-isis-are-same-both-use-jihad-and-gods-religion-as-pretext-says-yemeni-politician-ali-albukhaiti/
  5. https://www.alarabiya.net/arab-and-world/yemen/2015/12/02/-%D8%A7%D9%84%D9%8A%D9%85%D9%86-%D8%A7%D9%84%D8%AD%D9%88%D8%AB%D9%8A%D9%88%D9%86-%D9%8A%D8%B6%D8%A7%D9%8A%D9%82%D9%88%D9%86-%D8%A3%D9%82%D8%A7%D8%B1%D8%A8-%D9%82%D9%8A%D8%A7%D8%AF%D9%8A-%D9%85%D9%86%D8%B4%D9%82-%D8%B9%D9%86%D9%87%D9%85
  6. https://blogs.timesofisrael.com/those-muslims-who-cheer-when-jews-are-killed/
  7. https://hunaaden.com/writer625.html
  8. "آرکائیو کاپی"۔ 31 جنوری 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اگست 2022 
  9. https://cratersky.net/writers/146
  10. https://yemen-press.net/writer916.html
  11. https://www.youtube.com/watch?v=6BasNlKO0Xw
  12. https://www.youtube.com/watch?v=wWGgugQsNbE
  13. https://www.youtube.com/watch?v=hKw8VQdDQZU
  14. https://www.youtube.com/watch?v=9zSqBpUpxo8
  15. https://twitter.com/Ali_Albukhaiti/status/1343219146096574465
  16. https://twitter.com/Ali_Albukhaiti/status/1355612375123193859
  17. https://www.youtube.com/watch?v=CxC-WO50-gs