فلوریڈا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
فلوریڈا

ریاست فلوریڈا متحدۃ امریکہ کے جنوب مشرقی خطِے میں واقع ھے۔ اس کے شمال مغرب میں ریاست البامہ اور شمال میں ریاست جارجیا ھے۔ یہ امریکہ میں شامل ھونے والی ستائیسوی (27) ریاست ھے۔ اس کے تین اطراف میں پانی ھے [مغرب میں گلف آف میکسکو اور مشرق میں اٹلاٹنک سمندر ھے۔ اس کو گرم موسم کی وجہ سے عرف عام میں سورج کی چمک والی ریاست کھتے ھیں۔ یہ آبادی کے لحاظ سے امریکہ کی چوتھی بڑی ریاست ھے۔ اس کا دارلخلافہ طیلہ ھاسی، بڑا شھر جیکسن ول اوربڑا میڑوپولٹن شھر میامی ھے۔


تاریخ[ترمیم]

تاریخ بتاتی ھے کہ فلوریڈا یورپ کی آبادکاری سے ھزاروں سال پھلے سے آباد ھے۔ اس میں بسنے والے بڑے قبیلوں کے نام ایس، آپالاچی،کیلوسہ، ٹیموکوا اور ٹوکوبیگو تھے۔ فلوریڈا متحدۃ امریکہ میں اب تک موجود رھنے والا سب سے پرانا یورپین نام ھے۔ ایک سپینش سیاح “جوآن پونسے ڈی لیون“ نے اس خطے کا یہ نام دو اپریل 1513 میں رکھا تھا۔ یہ ممکن ھے کہ جوآن پونسے فلوریڈا پھنچنے والا پھلا شخص نہ ھو لیکن جس قبائلی آدمی سے وہ ملا تھا اس نے سپینش میں بات کی تھی۔ 1513 کے بعد یہ زمین “لآ فلوریڈا“ کھلاتی تھی۔

نگار خانہ[ترمیم]