ہوائی
ہوائی ریاستہائے متحدہ امریکہ کی 50 ویں ریاست ہے جو امریکہ کی دیگر ریاستوں سے دور بحر الکاہل کے وسط میں واقع ہے۔ جزائر کی یہ کڑی آتش فشانوں کے نتیجے میں وجود میں آئی جن میں سے صرف ایک ماؤنا لوا آج تک متحرک ہے۔ جزیرے کے حقیقی باشندے پولینیشیائی ہیں لیکن غیر ملکیوں کی مسلسل آمد کے باعث اب یہ کل آبادی کا صرف 2 فیصد رہ گئے ہیں۔
فہرست |
[ترمیم] رقبہ
رقبہ : 10,931 مربع میل یا 28,311 مربع کلومیٹر ۔
[ترمیم] آبادی
[ترمیم] تاريخ
[ترمیم] دارالحکومت
[ترمیم] صنعت
ہوائی کی سب سے اہم صنعت سیاحت ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایک تہائی آبادی کا روزگار سیاحت سے وابستہ ہے۔ پرل ہاربر پر واقع مشہور بحری فوجی بندرگاہ بھی ملازمت کا بڑا ذریعہ ہے۔ علاوہ ازیں یہاں گنا، کیلے اور پھل بھی کاشت کیے جاتے ہیں جنہیں برآمد کیا جاتا ہے۔
[ترمیم] ماحولیاتی خطرات
بڑھتی ہوئی سیاحت کے باعث نایاب نباتات اور حیوانات کی نسلیں خطرات سے دوچار ہیں۔ دوسری جانب ماؤنا لوا کا پھٹنا آبادی کے لیے خطرے کا باعث بنا رہتا ہے۔