قوس قزح
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
بارش کے بعد کرہ ارضی کی فضا میں پانی کے بے شمار ننھے قطرے موجود ہوتے ہیں۔ سورج کی سفید روشنی جب ان قطروں سے ٹکراتی ہے تو انعطاف کی وجہ سے سات رنگوں میں تبدیل ہو کر دلکش نظارہ پیش کرتی ہے، جسے ہم قوس قزح یا دھنک کہتے ہیں۔
قوس قزح ان سات رنگوں سے مرکب ہوتی ہے:
دراصل سورج کی سفید روشنی بھی انہی سات رنگوں کا مجموعہ ہوتی ہے۔ جب یہ رنگ باہم ملے ہوتے ہیں تو ہم اسے سفید رنگ کے طور پر دیکھتے ہیں۔