محمد بخش سمیجو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
محمد بخش سمیجو
 

معلومات شخصیت
پیدائش 5 فروری 1946ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تحصیل میہڑ ،  ضلع دادو ،  سندھ ،  برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 13 دسمبر 2004ء (58 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کراچی ،  پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات دورۂ قلب   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات طبعی موت   ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ سندھ   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تعلیمی اسناد ایم اے سیاسیات   ویکی ڈیٹا پر (P512) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ٹی وی پروڈیوسر   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
پی ٹی وی اعزاز    ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

محمد بخش سمیجو (انگريزی:Muhammad Bux Samejo) (پيدائش: 5 فروری 1946ء - وفات: 13 ستمبر 2004ء) برطانوی ہندوستان میں پیدا ہونے والے پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے مشہور ہدايتکار اور پروڈیوسر تھے۔ ان کی پيشکش میں کئی سندھی زبان اور اردو میں ڈرامے پاکستان ٹيليويژن کراچی سینٹر سے نشر ہوئے اور عوام میں مقبول ہوئے۔[1]

حالات زندگی[ترمیم]

محمد بخش سمیجو کا اصل نام بشیر احمد احمد تھا مگر اسکول رکارڈ میں محمد بخش درج کیا گیا۔ سمیجو 5 فروری 1946ء کو پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع دادو کی تحصیل میہڑ کے گائوں بٹ سرائی میں فقیر محمد سمیجو کے گھر میں پیدا ہوئے۔ سمیجو کے والد پولیس آفیسر تھے۔ سمیجو کا خاندان بعد میں دادو شہر میں رہائش پزیر ہوا۔[2]

تعلیم[ترمیم]

سمیجو نے پرائمری سے بی اے تک میہڑ اور دادو میں تعلیم حاصل کی۔ 1964ء میں ایم اے سیاسیات کا امتحان سندھ یونیورسٹی سے پاس کیا۔ اس کے علاوہ ایل ایل بی کی ڈگری بھی حاصل کی۔

عملی زندگی[ترمیم]

سمیجو پہلے 1972ء میں سیکنڈری اسکول ٹیچر مقرر ہوئے۔بعد میں 1975ء میں پی ٹی وی کراچی سینٹر میں اسسٹنٹ پروڈیوسر مقرر ہوئے اور بطور سینیئر پروڈیوسر بنے۔ سمیجو نے اردو اور سندھی زبان میں کئی مشہور ڑرامے پیش کیے۔ انھوں نے کیے نئے اداکار اور ڈراما نگار متعارف کرائے۔ ڈراما نگاروں میں کیہر شوکت، رزاق مہر، عزیز کنگرانی قابل ذکر ہیں۔سمیجو کو خدمات کے اعتراف میں کئی ایوارڈ بھی ملے۔1996ء میں جرمنی میں ٹریننگ پر گئے اور اچھی کارکردگی پر انھیں سرٹیفیکیٹ ملے۔[3]

وفات[ترمیم]

محمد بخش سمیجو 13 ستمبر 2004ء کو لیاقت نیشنل ہسپتال کراچی میں حرکت قلب بند ہونے سبب انتقال کر گئے۔[4]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "آرکائیو کاپی"۔ 20 ستمبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 جون 2020 
  2. http://www.encyclopediasindhiana.org/article.php?Dflt=%D8%B3%D9%85%D9%8A%D8%AC%D9%88%20%D9%85%D8%AD%D9%85%D8%AF%20%D8%A8%D8%AE%D8%B4
  3. http://www.sindhiadabiboard.org/catalogue/history/Book75/Book_page24.html
  4. ۔https://m.facebook.com/pg/sindhfankar/posts/