مدثر مرزا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

روزنامہ جنگ کراچی کے ڈپٹی ایڈیٹر اور سینئر صحافی

پیدائش[ترمیم]

مدثر مرزا 5 اپریل 1952ء میں پیدا ہوئے،[1]

صحافت[ترمیم]

وہ طویل عرصے سے روزنامہ جنگ کراچی سے وابستہ تھے وہ چیئرمین ایڈیٹوریل بورڈ کے ساتھ ساتھ روزنامہ جنگ کے ڈپٹی ایڈیٹر کے طور پر بھی فرائض سر انجام دے رہے تھے۔[2]

وفات[ترمیم]

31 دسمبر 2022ء کو حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے وفات پائی ، گذشتہ رات روزنامہ جنگ کی کاپی فائنل کر کے وہ رات گئے گھر چلے گئے تھے، ان کے اہلخانہ اسلام آباد گئے ہوئے تھے، جبکہ وہ گھر پر اکیلے تھے۔ مسلسل رابطہ کرنے کے باوجود ان کا فون اٹینڈ نہیں ہوا تو پڑوسیوں نے گھر پہنچ کر کمرے کا دروازہ توڑ کر انھیں باہر نکالا تو وہ حیات نہیں تھے۔،[3] مدثر مرزا کی نماز جنازہ اتوار یکم جنوری کو ادا کی گئی، ۔مرحوم کے بیٹے کے مطابق نماز جنازہ اور تدفین بہن کی بحرین سے آمد کے بعد یکم جنوری 2023ء (اتوار) کو ہوئی۔

تدفین سخی حسن قبرستان (کراچی) میں والدین کے پہلو میں کی گئی۔

حوالہ جات[ترمیم]