مدنی ہندسیات
- سول انجینیرنگ Civil Engineeringتعمیرات کی انجینیرنگ کو کہا جاتا ہے، اسکو اردو میں مدنی ہندسیات کہتے ہیں۔
فہرست |
تعارف [ترمیم]
مدنی ہندسیات ایک پیشہ وارانہ ہندسیات کا شعبہ ہے جسکا تعلق تعمیرات اور ان کے ڈیزائین سے ہے۔ مثلا پلوں، سڑکوں، عمارات، بلند و بالا عمارات، انہار اور ڈیمز وغیرہ کی تعمیرات مدنی ہندسیات ہے کے زمرے میں آتی ہیں۔ مدنی ہندسیات، عسکری ہندسیات کے بعد سب سے پرانا شعبہ ہندسیات ہے۔
مدنی ہندسیات کی تقسیم [ترمیم]
اس شعبہ کو عام طور پر کئی دیگر حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے جن میں سے اہم حصے درج ذیل ہے۔
- بلدیاتی ہندسیات (municipal engineering)
- تعمیراتی ہندسیات (construction engineering)
- ماحولیاتی ہندسیات (environmental engineering)
- ذرائع آب ہندسیات (water resources engineering)
- ساحلی ہندسیات (coastal engineering)
- عُمرانی منصوبہ بندی (urban planning) ------------ (عمرانی میں ع پر پیش کے ساتھ umrani ادا ہوتا ہے، عُمران سے بنا ہوا لفظ ہے جسکے معنی تمدن ، شہری ، مدنی اور ترقی کے ہوتے ہیں اور یہی تمام معنوں میں انگریزی کا urban بھی آتا ہے۔
- موادی ہندسیات (materials engineering)
- طرازِ عرضی ہندسیات (geotechnical engineering) ------------ طراز (technical) اور ارضیات (geology) کا مرکب لفظ ہے یعنی geo + technical اور اسی طرح اردو میں طراز + عرضی سے بنایا جاتا ہے۔
- ساختی ہندسیات (structural engineering)
- ہندسیاتِ نقل و حمل (transportation engineering)
تاریخ [ترمیم]
ہندسیات کی تاریخ اتنی ہے پرانی ہے جتنی کہ خود انسان کی۔ خیال ہے کہ مدنی ہندسیات کا باقاعدہ آغاز آج سے 4000 اور 2000 قبل مسیح کے درمیاں شروع ہوا ہوگا جب انسان نے محض آوارہ گردی سے ہٹ کر اپنی پناہ گاہ کی تعمیر کا سوچا ہو گا۔ اس قسم کی تبدیلی کی آثار قدیم مصر اور میسوپوٹیمیا کی تہذیبوں میں واضح ملتے ہیں۔ اس زمانے میں بھی ذرائع آمدورفت انہتائی اہم سمجھے جاتے تھے جس کی بدولت پہیے اور کشتی رانی کی ایجاد و دریافت ممکن ہوئی۔
قدیم احرام مصر کی تعمیر، زمانہ قدیم کی بڑی تعمیرات کی ایک اعلی مثال ہے۔
پرانے زمانے میں مدنی مہندسوں کو محض معمار یا مستری کہا جاتا تھا۔ پہلی بار مرکب "مدنی مہندس" 18ویں صدی عیسوی میں استعمال کیا گیا۔ ریاست ہائے متحدہ امریکا میں پہلے دفعہ مدنی مہندس کی ڈگری 1835 میں Rensselaer Polytechnic Institute کی طرف سے عطا کی گئی تھی۔
شعبہ جات [ترمیم]
تعمیراتی ہندسیات [ترمیم]
منصوبہ جات، ڈیزائین، سٹرکچر کی تعمیر اور تعمیراتی مواد کو ذرائع آمدوفت کی مدد سے تعمیراتی جگہ پہ لے جانا اور اس کی ڈیزائن کے مطابق استعمال کو تعمیراتی ہندیات کے زمرے میں رکھا جاتا ہے۔
یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کرکے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔