مسجد شاہ چراغ
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مسجد شاہ چراغ شہر لاہور میں مقبرہ حضرت شاہ چراغ کے مغرب میں واقع ہے۔
تعمیر کا سبب[ترمیم]
یہ خان بہادر زکریا خان کے حکم سے تعمیر ہوئی کیونکہ اس کی والدہ اس خاندان کی مرید تھیں اور اس نے وصیت کی تھی کہ میری قبر اس جگہ ہو اور میرے زیور سے مسجد تعمیر کر دی جائے۔
معماری[ترمیم]
مسجد شاہ چراغ چونہ گچ ہے جس کی پانچ محرابیں ہیں اور پانچ گنبد ہیں۔
تاریخ[ترمیم]
سکھوں کے عہد میں اس مسجد میں بارود بھرا رہتا تھا۔ جب یہ سکھوں کی عملداری میں آئی تو اسے رہائش گاہ کی حیثیت دے دی گئی۔
میجر میگریگر ڈپٹی کمشنر اس میں رہائش پذیر رہا پھر اکاؤنٹنٹ کا دفتر قرار پائی۔