ملک انوکھا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

پاکستان فلم اور ٹی وی کے مشہور اداکار .ان کا تعلق اندرون سندھ کے شہر میرپور خاص سے تھا، وہ اردو، پنجابی اور سندھی زبان پر عبور رکھتے تھے اس لیے تینوں زبانوں کی فلموں اور ڈراموں میں ان کی کارکردگی یکساں رہی۔ انیس سو ستر کی دہائی میں پی ٹی وی کا ڈرامہ ’دبئی چلو‘ ان کی وجہ شہرت بنا۔ جبکہ ان کی معروف فلموں میں چوری چھپے اور شیرو فیروز شامل ہیں۔ مزاحیہ سندھی ڈرامہ ہل پنھل میں ان کا ڈائیلاگ ’’ ہل پنھل ‘ ایک بڑے عرصے تک لوگوں کی زبان پر موجود رہا۔ جولائی 2008 میں ساٹھ برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔