نیشنل جیوگرافک سوسائیٹی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
1915NationGeog.jpg

نیشنل جیوگرافک سوسائیٹی (National Geographic Society) دنیا کی سب سے بڑی تعلیمی اور سائنسی انجمن ہے۔ اس کی بنیاد 1888 میں واشنگٹن ڈی سی امریکہ میں رکھی گئی۔ 1890 سے یہ انجمن 9000 مہماتی اور تحقیقاتی منصوبوں کی سرپرستی کر چکی ہے۔ اور انسان کے زمین، آسمان اور سمندر کے علم میں بے پناہ اضافہ کر چکی ہے۔

13 جنوری 1888 کو 33 غیر معمولی مہم جو کہ جن کا اس دنیا کو جاننے کا شوق بےحد وسیع تھا، واشنگٹن ڈی سی میں اکٹھے ہوئے اور جغرافیائی علم کے اضافے کے لیے ایک انجمن کی بنیاد رکھی۔ اس انجمن کا پہلا صدر ہبرڈ تھا۔ آہستہ آہستہ انجمن کے اراکین بڑھتے گۓ۔

سوسائیٹی ایک غیر متعصب ادارہ ہے۔ اسکی سویں سالگرہ پر 1988 میں اسکے صدر نے کہا ہم مسلمان، عیسائی، ہندو، یہودی، بدھ اور ہر مذہب کے ماننے والے اور ہر رنگ کے لوگ اور 164 آزاد ملکوں کے شہری ہیں۔

نیشنل جیوگرافک میگزین[ترمیم]

اکتوبر 1888 میں انجمن کی سرگرمیوں کو عام لوگوں تک پہنچانے کے لیے نیشنل جیوگرافک میگزین شروع کیا گیا۔ سوسائیٹی ایک غیر منافع بحش ادارہ ہے۔ میگزین کی قیمت کا 80 فیصد میگزین کا خرچا ہوتا ہے اور 20 فیصد سوسائیٹی کے تحقیقی کاموں پر خرچ ہوتا ہے۔ میگزین انگریزی کے علاوہ دوسری زبانوں میں بھی چھپتا ہے۔ سوسائیٹی کا ایک ٹی وی چینل بھی ہے۔