ورائےمتن زبان تدوین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(وراۓمتن زبان تدوین سے رجوع مکرر)
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
ومـزت (HTML)
Google
HTML.svg
توسیعۂ اسم الملف
(filename extension)
.html, .htm
جالبینی قسم الوسیط
(internet media type)
text/html
خط نگاری رموز
(type code)
TEXT
یکساں خط نگاری شناختگر
(uniform type identifier)
public.html
نـمو از
(developed by)
World Wide Web Consortium
قسم شکلبندی
(type of format)
Markup language
توسیع از پیش
(extended from)
SGML
توسیع از بعد
(extended to)
XHTML
معیار(ات)

W3C HTML 4.01

W3C HTML 3.2

ورائے متن زبان تدوین (HyperText Markup Language) علم شمارندہ میں مستعمل ایک غالبِ اول زبان تدوین (markup language) کی حیثیت رکھتی ہے جو شبکہ پہ موجود صفحات جال (web pages) کی تخلیق اور دیگر معلومات کو متصفح جال (web browser) پر پیش کرنے کے ليے تیار کی گئی ہے۔ اسکو اوائل الکلمات کا طریقۂ کار اختیار کرتے ہوئے اردو میں ومزت اور انگریزی میں HTML کے اختصار سے ظاہر کیا جاتا ہے۔

وجۂ تسمیہ[ترمیم]

انگریزی زبان میں markup کا لفظ اپنی etymology کے لحاظ سے تدوین ہی کے مفہوم میں اخذ کیا گیا ہے۔ شمارندی زمانے سے قبل جب کسی مصنف کی تحریر ، اشاعت سے قبل درست کرنے کے ليے پیش کی جاتی تھی تو ماہر اس پر اپنے قلم سے جو نشانات (marks) لگاتا تھا اس سے یہ لفظ markup بنایا گیا ہے اور تدوین بھی کسی اشاعت سے قبل تحریر پر نشانات لگا کر کانٹ چھانٹ کرنے (تحریر کو ایک ترتیب (layout) دینے) کو ہی کہا جاتا ہے۔ اردو ترجمہ کرتے وقت ، رمز سے متعلق لفظ اس جگہ استعمال نہیں کیا جاسکتا کہ یہاں html کی coding یا tags سے کوئی سروکار نہیں بلکہ یہ اصل میں web پر پیش کرنے سے قبل نظر آنے والی تحریر پر لگاۓ گئے marks یعنی باالفاظِ شمارندی تصور، tags کی جانب اشارہ کرنے والا مفہوم ہے؛ بعض الفاظ ایسے ہوتے ہیں کہ جن کا لفظی ترجمہ کرنے کے بجاۓ مفہومی یا etymological ترجمہ کرنا ہی درست ہوتا ہے۔ آج کل شمارندی دنیا میں markup کو HTML کی coding کے ليے استعمال کیا جاسکتا ہے تو پھر اردو میں بھی تدوین کو اسی قسم کی رمزکاری کے ليے استعمال کیا جانا چاہیۓ اور یہاں اس تدوین کے استعمال سے کوئی ابہام پیدا ہونے کے بجاۓ فہم میں آسانی پیدا ہوتی ہے۔ ایک روۓ خط انگریزی لغت میں markup کی تعریف یوں بیان ہوئی ہے کہ

the addition to a text that is to be printed of coding or instructions for layout and style[1]

اوپر کی لغتی عبارت کا (قوسین) میں وضاحت کے ساتھ ترجمہ:

  • ترجمہ: (کسی کی تحریر میں اشاعت سے قبل) متن میں (حذف ، املا ، کانٹ چھانٹ وغیرہ) کا اشاعت سے قبل (قلم) سے اضافہ کرنا یا (متن) کے انداز کی ترتیب (مرتب کرنے یعنی تدوین) کے ليے ہدایات دینا۔

اب رہی بات ایک اور مماثل مفہوم edit کی تو اس کے ليے مدوّن کا لفظ اختیار کیا جاسکتا ہے اور اسی سے editing کے ليے مدونی اور editor کے ليے اردو میں مدیر کا لفظ آتا ہے[2]۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ایک انگریزی لغت روۓ خط میں markup کا بیان
  2. ^ ایک اردو لغت میں مدیر اور مدون کے الفاظ