ویکیمیڈیا العام
وکیپیڈیا سے
ویکیمیڈیا کامنز یا وکی میڈیا کامنز (وکیپیڈیا کی اصطلاح میں صرف کامنز) تصویروں، آوازوں اور دوسرے ملٹی میڈیا کا آن لائن ذخیرہ ہے۔ یہ وکی میڈیا فاؤنڈیشن کا ایک منصوبہ ہے جس کی بدولت یہاں زبر اثقال (Upload)کی جانے والی ملٹی میڈیا فائلوں کو وکیپیڈیا کے تمام منصوبوں، جیسے وکیپیڈیا، وکی کتب، وکی منبع، وکی اخبار وغیرہ میں با آسانی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہاں دستیاب مواد وکی پیڈیا کے آئین کے تحت جملہ حقوق سے آزاد ہے اور اس کو آف لائن استعمال کے لیے زیر اثقال (Download) بھی کیا جا سکتا ہے۔ اس ذخیرہ میں پانچ ملین سے زیادہ فائلوں پر مشتمل مواد دستیاب ہے۔