ویکیپیڈیا:برخیزہ دریچے

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
Popups wiki copy.jpg

برخیزہ دریچے جاوا اسکرپٹ میں تحریر شدہ ایک آلہ ہے، اس کی صورت یہ ہے کہ کسی بھی درون ویکی ربط پر فارہ لے جائیں تو ایک دریچہ ظاہر ہوگا جس میں اس ربط سے متعلق معلومات موجود ہوگی۔ اسے استعمال کرنے سے ویکیپیڈیا کے صفحات میں تدوین وترمیم انتہائی سہل ہوجاتی ہے۔

فعال کریں[ترمیم]

اپنی ترجیحات میں جاکر برخیزہ دریچے (popups) برائے تصفح درون ویکی روابط کو نشان زد کردیں۔

خصوصیات[ترمیم]

مضامین کے روابط پر فارہ لے جانے سے درج ذیل نتائج حاصل ہونگے:

  • مضمون کا ابتدائیہ نظر آئے گا۔
  • مضمون میں شامل سب سے پہلی تصویر نظر آئیگی۔
  • صفحہ سے متعلق مختلف معلومات، مثلاً صفحہ کی جسامت، تعداد روابط وتصاویر اور آخری ترمیم کب ہوئی۔
  • رجوع مکررات معلوم ہوجائیں گے۔
  • محض ایک طق سے آپ صفحہ میں ترمیم کرسکتے ہیں، اس کا تاریخچہ دیکھ سکتے ہیں، آخری ترمیم ملاحظہ کرسکتے ہیں، صفحہ میں آپ کی جانب سے کی گئی ترمیم کے بعد کی جانی والی تبدیلیوں کو دیکھ سکتے ہیں، زیر نظر کرسکتے ہیں، صفحہ کے تبادلۂ خیال میں جا سکتے ہیں اور منتظمین صفحہ کو محفوظ کرسکتے ہیں۔

تصاویر کے روابط پر فارہ لے جانے سے درج ذیل نتائج حاصل ہونگے:

  • تصویر دیکھ سکتے ہیں۔
  • تصویر کے اوصاف معلوم ہوسکتے ہیں۔
  • تصویر کے روابط معلوم ہوسکتے ہیں۔
  • اور تصویر کی کومنز میں موجودگی کا پتہ لگا سکتے ہیں۔