ویکیپیڈیا:کیا آپ جانتے ہیں/2024/ہفتہ 36

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نصیر الدین محمد ہمایوں
نصیر الدین محمد ہمایوں

 • …کہ دوسرے مغل شہنشاہ نصیر الدین محمد ہمایوں (تصویر میں) نے شیر شاہ سوری سے شکست کھانے کے بعد 15 سال جلاوطنی میں گزارے اور 1555ء میں اپنے سپہ سالار بیرم خان کی مدد سے ہندوستان پر دوبارہ حملہ کیا اور اقتدار حاصل کیا؟
 • …کہ میری کیوری نوبل انعام جیتنے والی پہلی خاتون اور دو مختلف سائنسی شعبوں میں دو نوبل انعام جیتنے والی واحد خاتون ہیں؟
 • …کہ ٹیلی ویژن ریموٹ کنٹرول کے موجد رابرٹ ایڈلر تھے؟
 • …کہ چمگادڑ واحد ممالیہ جانور ہے جو اڑ سکتے ہیں؟
 • …کہ پاکستان میں واقع تربیلا ڈیم دنیا میں مٹی کی بھرائی کا سب سے بڑا ڈیم ہے؟