ویکیپیڈیا:ہدایات و حکمت عملیاں

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

ویکیپیڈیا ایک مشترکہ منصوبہ ہے، اس کے بانیان اور مشارکین کا ہدف بھی مشترک ہے:

ویکیپیڈیا میں ہمارا ہدف ایک آزاد اور قابل اعتماد دائرۃ المعارف کی تخلیق ہے، بلکہ ہم تاریخ انسانی کا سب سے بڑا دائرۃ المعارف تیار کرنا چاہتے ہیں جو حجم اور گہرائی وگیرائی ہر لحاظ سے ممتاز ہو۔

ویکیپیڈیا میں کچھ اصول اور حکمت عملیاں متعین کی گئی ہیں تاکہ تحریر و تدوین، اور مشترکہ ہدف تک پہونچنا آسان ہو۔ ان میں بعض حکمت عملیاں اور اصول زیر ترتیب ہیں؛ جبکہ دیگر اصول و حکمت عملیاں عرصہ دراز سے متعین ہیں اور ان کے حوالے سے ابھی تک کوئی قابل ذکر اعتراض سامنے نہیں آیا ہے۔ گرچہ یہ حکمت عملیاں مسلسل ترقی پذیر ہیں، لیکن ویکیپیڈیا صارفین کا احساس ہے کہ اصول وضوابط کو اس طرز پرتحریری شکل دینا کہ تمام پہلوؤں کا احاطہ ہوجائے خاصا مشکل کام ہے۔
جو صارفین حسن نیت کے ساتھ، شائستگی برقرار رکھتے ہوئے، عمومی اتفاق کے جلو میں ایک غیر جانبدار دائرۃ المعارف کی تخلیق میں کوشاں ہیں، انہیں لازماً یہاں آفریں اور خوش آمدید کا ماحول نصیب ہوگا۔

بنیادی حکمت عملیاں

ویکیپیڈیا میں شراکت سے قبل اس کے تمام اصول وضوابط کا مطالعہ ضروری نہیں ہے؛ تاہم تحریر وتدوین کے ساتھ درج ذیل بنیادی اصول سے آگاہ ہوجائیں تو آپ کے لیے انتہائی آسانی ہوجائے گی اور آپ تیز رفتاری سے کام جاری رکھ پائیں گے۔

  1. ویکیپیڈیا ایک دائرۃ المعارف ہے، اس سے زیادہ کچھ نہیں؛ مزید تفصیل کے لیے ویکیپیڈیا کیا نہیں ہے کا مطالعہ فرمائیں۔
  2. جانبداری سے گریز۔ جب بھی آپ یہاں کسی موضوع سے متعلق کچھ تحریر کریں تو جانبداری سے گریز کریں اور موضوع سے متعلق تمام پہلوؤں کا احاطہ کریں تاکہ آپ کی تحریر غیر جانبداری سے متصف ہو۔
  3. حقوق تصنیف و اشاعت کا خصوصی خیال رکھیں۔ ویکیپیڈیا ایک آزاد دائرۃ المعارف ہے جس میں موجود مواد گنو آزاد مسوداتی اجازہ کی دفعات سے متفق تصور کیا جاتا ہے۔ حقوق نسخہ کی پامالی کرنے والا مواد داخل کرنے سے ویکیپیڈیا کی تعمیر کے حوالہ سے ہمارا ہدف متاثر ہوگا اور ہمارے لیے قانونی پیچیدگیاں پیدا ہوگی۔
  4. دیگر صارفین کا احترام کریں۔ ویکیپیڈیا میں مختلف علاقوں اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے صارفین موجود ہوتے ہیں، اس لیے خیالات اور آراء کا تنوع ایک فطری امر ہے۔ دیگر افراد کے ساتھ احترام اور عزت کا برتاؤ دائرۃ المعارف کی ترقی کی راہ میں کامیاب تعاون کی بنیاد ہے۔

دیگر ہدایات

درج ذیل زمرہ جات کے ذریعہ آپ ویکیپیڈیا کی مختلف حکمت عملیوں اور ہدایات کو ملاحظہ کرسکتے ہیں:

دیگر مفید صفحات

درج ذیل صفحات میں موجود ہدایات پر عمل کرکے آپ ویکیپیڈیا کو ایک بہترین اور وسیع ترین دائرۃ المعارف کی شکل دے سکتے ہیں: