پطرس پال روبنز

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
پیٹر پال روبنز کا پورٹریٹ جو انھوں نے خود 1623ء میں تخلیق کیا

سر پیٹر پال روبنز (28 جون 1577ء - 30 مئی 1640ء) سترھویں صدی کے مشہور مصور تھے جن کے فن پاروں میں مخصوص تحریک، رنگ اور حس پائی جاتی تھی۔ پیٹر پال روبنز اپنی مصورانہ تخلیقات میں پورٹریٹ، لینڈ سکیپ، تاریخی مناظر جو کہ خاص طور پر داستانوں اور واقعات متعلق ہوتے تھے، کے لیے مشہور تھے۔
پیٹر پال روبنز کا اپنے دور میں سب سے بڑا اور مشہور سٹوڈیو ہوا کرتا تھا جہاں انھوں نے سینکڑوں فن پارے تخلیق کیے اور یہ فن پارے اب بھی یورپ بھر میں مصوری سے شغف رکھنے والے ناظرین کے پاس محفوظ ہیں۔ پیٹر پال روبنز اپنے زمانے کے مشہور تعلیم یافتہ انسانی حسیات کے محقق، فنون لطیفہ کے قدردان اور سفارتکار تھے۔ سر پیٹر پال روبنز نے فلپ چہارم، شاہ سپین اور انگلینڈ کے شاہ چارلس اول کے ادوار حکومتوں میں سفارت کاری کے فرائض سرانجام دیے۔

نگار خانہ[ترمیم]