چینی سال نو
وکیپیڈیا سے
چینی سال نو (سادہ چینی: 农历新年) (روائیتی چیننی: 農曆新年) کا تہوار یا آمد بہار کا تہوار تائیوانی تہذیب کے تہواروں میں سے سب سے اہم تصور کیا جاتا ہے، اس لیے اسے چین سے باہر رہنے والے لوگ تائیوانی سال نو بھی کہتے ہیں۔ مشرقی ایشائی ممالک میں منایا جانے والا یہ تہوار چینی کیلنڈر کے پہلے قمری مہینے کی پہلی تاریخ سے شروع ہوتا ہے اور پندرہ تاریخ کو ختم ہوتا ہے۔ یہ تہوار جہاں چین مین روائتی جوش و خروش اور تقریبات کے انعقاد سے منایا جاتا اسی طرح چین سے باہر رہنے والے چینی بھی اپنے رہائشی ممالک میں یہ تہوار مناتے ہیں۔ اسکے علاوہ تہوار اور اس سے متعلقہ تقریبات کے اثرات چین کے دیگر ہمسایہ ممالک کوریا، جاپان، نیپال، بھوٹان، ویت نام، فلپائن، سنگاپور، انڈونیشیا کی روائتی تقریبات پے بھی ملتا ہے۔
گزشتہ کچھ سالوں میں اس تہوار کی تقریبات کا آغاز درج ذیل تاریخوں پر ہوا۔
2007ء ۔ 18 فروری
2008ء ۔ 7 فروری
2009ء ۔ 26 جنوری (متوقع)