گردن توڑ بخار

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
گردن توڑ بخار
نظام مرکزی اعصابی کی مینن جز : ڈورا میٹر جالا نما میٹر,اورپیا میٹر.
تخصصمتعدی بیماری (طبی خصوصیت) , نیورولوجی
علامات[بخار]], [سردرد]], گردان میں اکڑن[1]
طبی پیچیدگیاںبہرا پن, مرگی, ہائیڈروسیفالس, کوگنیٹیوخرابیs[2][3]
سببوائرل،بیکٹیرل دیگر[4]
تشخیصی طریقہریڑھ کی ہڈی میں پنکچر[1]
تفریقی تشخیصدماغ کی سوزش, دماغ کی رسولی, لوپس, لیم کی بیماری, دورے, نیورولیپٹک سنڈروم,[5] naegleriasis[6]
تدارکویکسینیشن[2]
علاجاینٹی بائیوٹکس, اینٹی وائرل, سٹیرائڈز[1][7][8]
تعدد8.7ملین (2015)[9]
اموات379,000 (2015)[10]

گردن توڑ بخار دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کو ڈھانپنے والی حفاظتی جھلیوں کی شدید سوزش ہے، جسے اجتماعی طور پر مینن جز کے نام سے جانا جاتا ہے۔ [2] اس کی عام علامات بخار ، سر درد اور گردن کی اکڑن ہیں۔ [1] دیگر علامات میں الجھن یا بدلا ہوا شعور ،قے اور روشنی یا تیز آواز کا ناقابل برداشت ہونا شامل ہیں۔ [1] چھوٹے بچے اکثر غیر مخصوص علامات ظاہر کرتے ہیں، جیسے چڑچڑاپن، غنودگی یا کم خوراکی۔ [1] اگر ددورا موجود ہوں تو یہ گردن توڑ بخار کی کسی خاص وجہ کی نشانی ہے۔ میننگوکوکل بیکٹیریا کی وجہ سے ہونے والے گردن توڑ بخار کے ساتھ ایک خصوصی قسم کے دانے بھی ہو سکتے ہیں۔ [2] [3]

سوزش وائرس بیکٹیریا یا دیگر مائکروجنزموں کے انفیکشن کی وجہ سے ہوتی ہے اور کبھی کبھار بعض منشیات کے ذریعہ بھی ہو سکتی ہے ۔ [4] دماغ اور ریڑھ کی ہڈی سے سوزش کی قربت کی وجہ سے گردن توڑ بخا ر جان لیوا بھی ہو سکتا ہے، اس لیے اس حالت کو طبی ایمرجنسی کے طور پر درجہ بند کیا گیا ہے۔ [8] اریڑھ کی ہڈی کے پنکچر کے ذریعے دماغی اسپائنل سیال کا نمونہ کمر میں ایک سوئی ڈال کر حاصل کیا جاتا ہے ، (سی ایس ایف) کا ٹسٹ مینن جائٹس کے ہونے یا نہ ہونے کی تشخیص کر تا ہے۔ [1] [8]

گردن توڑ بخار کی کچھ شکلیں میننگوکوکل ، ممپس ، نیوموکوکل اور Hib ویکسین کے حفاظتی ٹیکوں کے ذریعے روکی جا سکتی ہیں۔ ان لوگوں کو اینٹی بائیوٹک دینا بھی مفید ہو سکتا ہے جن کو گردن توڑ بخار کی کچھ خاص قسموں کا سامنا ہوتا ہے۔ [1] شدید گردن توڑ بخار کا پہلا علاج فوری طور پر اینٹی بائیوٹکس اور بعض اوقات اینٹی وائرل ادویات پر مشتمل ہوتا ہے۔ [1] [7] کورٹیکوسٹیرائڈز کو ضرورت سے زیادہ سوزش سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کو روکنے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ گردن توڑ بخار سنگین طویل مدتی نتائج کا باعث بن سکتا ہے جیسے کہ بہرا پن ، مرگی ، ہائیڈروسیفالس یا کوگنیٹیو خرابیاں ، خاص طور پر اگر فوری طور پر علاج نہ کیا جائے۔ [2] [3]

2015 میں، دنیا بھر میں تقریباً 8.7 ملین افراد میں گردن توڑ بخار ہوا۔ اس کے نتیجے میں 379,000 اموات ہوئیں جو 1990 میں 464,000 اموات سے کم ہیں مناسب علاج کے ساتھ بیکٹیریل گردن توڑ بخار میں موت کا خطرہ 15 فیصد سے کم ہے۔ [1] بیکٹیریل مینن جائٹس کا پھیلنا ہر سال دسمبر اور جون کے درمیان سب صحارا افریقہ کے ایک علاقے میں ہوتا ہے جسے میننجائٹس بیلٹ کہا جاتا ہے۔ [11] دنیا کے دیگر علاقوں میں بھی چھوٹے پھیلاؤ ہو سکتے ہیں۔ [11] میننجائٹس کا لفظ یونانی μῆνιγξ meninx ، "membrane" اور طبی لاحقہ -itis ، "سوزش" سے آیا ہے۔ [12] [13]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ "Bacterial Meningitis"۔ CDC۔ 1 April 2014۔ 05 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 مارچ 2016 
  2. ^ ا ب پ ت ٹ X Sáez-Llorens، GH McCracken (June 2003)۔ "Bacterial meningitis in children"۔ Lancet۔ 361 (9375): 2139–48۔ PMID 12826449۔ doi:10.1016/S0140-6736(03)13693-8 
  3. ^ ا ب پ D van de Beek، J de Gans، AR Tunkel، EF Wijdicks (January 2006)۔ "Community-acquired bacterial meningitis in adults"۔ The New England Journal of Medicine۔ 354 (1): 44–53۔ PMID 16394301۔ doi:10.1056/NEJMra052116 
  4. ^ ا ب L Ginsberg (March 2004)۔ "Difficult and recurrent meningitis" (PDF)۔ Journal of Neurology, Neurosurgery, and Psychiatry۔ 75 Suppl 1 (90001): i16–21۔ PMC 1765649Freely accessible۔ PMID 14978146۔ doi:10.1136/jnnp.2003.034272۔ 21 جنوری 2012 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ 
  5. Fred F. Ferri (2010)۔ Ferri's differential diagnosis : a practical guide to the differential diagnosis of symptoms, signs, and clinical disorders (2nd ایڈیشن)۔ Philadelphia: Elsevier/Mosby۔ صفحہ: Chapter M۔ ISBN 978-0-323-07699-9 
  6. Centers for Disease Control Prevention (CDC) (May 2008)۔ "Primary amebic meningoencephalitis – Arizona, Florida, and Texas, 2007"۔ MMWR. Morbidity and Mortality Weekly Report۔ 57 (21): 573–27۔ PMID 18509301۔ 02 اپریل 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جولا‎ئی 2020 
  7. ^ ا ب "Viral Meningitis"۔ CDC۔ 26 November 2014۔ 04 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 مارچ 2016 
  8. ^ ا ب پ AR Tunkel، BJ Hartman، SL Kaplan، BA Kaufman، KL Roos، WM Scheld، RJ Whitley (November 2004)۔ "Practice guidelines for the management of bacterial meningitis" (PDF)۔ Clinical Infectious Diseases۔ 39 (9): 1267–84۔ PMID 15494903۔ doi:10.1086/425368۔ 09 اپریل 2011 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ 
  9. GBD 2015 Disease Injury Incidence Prevalence Collaborators (October 2016)۔ "Global, regional, and national incidence, prevalence, and years lived with disability for 310 diseases and injuries, 1990–2015: a systematic analysis for the Global Burden of Disease Study 2015"۔ Lancet۔ 388 (10053): 1545–1602۔ PMC 5055577Freely accessible۔ PMID 27733282۔ doi:10.1016/S0140-6736(16)31678-6 
  10. GBD 2015 Mortality Causes of Death Collaborators (October 2016)۔ "Global, regional, and national life expectancy, all-cause mortality, and cause-specific mortality for 249 causes of death, 1980–2015: a systematic analysis for the Global Burden of Disease Study 2015"۔ Lancet۔ 388 (10053): 1459–1544۔ PMC 5388903Freely accessible۔ PMID 27733281۔ doi:10.1016/s0140-6736(16)31012-1 
  11. ^ ا ب "Meningococcal meningitis Fact sheet N°141"۔ WHO۔ November 2015۔ 05 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 مارچ 2016 
  12. Mosby's pocket dictionary of medicine, nursing & health professions (6th ایڈیشن)۔ St. Louis: Mosby/Elsevier۔ 2010۔ صفحہ: traumatic meningitis۔ ISBN 978-0-323-06604-4۔ 10 ستمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  13. HG Liddell، R Scott (1940)۔ "μῆνιγξ"۔ A Greek-English Lexicon۔ Oxford: Clarendon Press۔ 08 نومبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ