گیسی دیو
وکیپیڈیا سے
گیسی دیو یعنی گیس جائنٹ ایک ایسا بڑا سیارہ ہوتا ہے جو بنیادی طور پر چٹانوں یا دیگر ٹھوس اجزاء سے نہ بنا ہو۔ ہمارے نظامِ شمسی میں چار ایسے گیسی دیو موجود ہیں جن کے نام مشتری، زحل، یورینس اور نیپچون ہیں۔ بہت سارے دیگر غیر شمسی گیسی دیو بھی دیگر ستاروں کے گرد گردش کرتے پائے گئے ہیں۔
ایسے سیارے جن کا وزن ہماری زمین سے 10 گنا زیادہ ہو، گیسی دیو کہلاتے ہیں۔ ایسے سیارے جو ہماری زمین سے 10 گنا بڑے نہ ہوں، انہیں گیسی بونے کہا جاتا ہے۔
اتنے بڑے سیارے کہ جن پر ڈیوٹریم انشقاق کا عمل شروع ہو سکے، بھورے بونے کہلاتے ہیں۔ ان کی کمیت بڑے گیسی دیو اور مختصر ترین ستاروں کے درمیان ہوتی ہے۔