ھاوسا
وکیپیڈیا سے
|ھاوسا مغربی افریقہ کی ایک زبان ہے جو دسویں اور گیارہویں صدی عیسوی میں مغربی افریقہ بشمول شمالی نائجیریا، چاڈ اور کیمیرون کے قبائل میں رائج تھی اور کسی حد تک اب بھی ہے۔ یہ چاڈیہ زبانوں میں شامل ہے جو خود افرو۔ایشیائی زبانوں کی ایک شاخ ہے۔ اسے دو کروڑ سے کچھ زیادہ لوگ بولتے ہیں جن کا تعلق قبائلِ افریقہ سے ہے۔ یہ شمالی نائجیریا کی سرکاری زبان کا درجہ بھی رکھتی ہے۔ اسے عربی رسم الخط میں لکھا جاتا ہے۔