یوم مئی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
بین الاقوامی یوم مزدور
1majmumbai.JPG
ممبئی میں مئی دن ریلی
سرکاری نام بین الاقوامی یوم مزدوران
عرفیت مئی دن - مے ڈے
تقاریب مختلف ریلیوں کا انعقاد، گلی مورچے اور مظاہرے
تاریخ مئی 1
دورانیہ 1 دن
مدت سالانہ
منسلک مئی دن، یوم مزدور، اور دیگر یوم مزدور

یوم مزدور : یکم مئی مزدوروں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔[1] اس دن کو منانے کا مقصد امریکہ کے شہر شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کویاد کرنا ہے ۔ .[2][1]

مسئلہ[ترمیم]

مغربی دنیا میں صنعتی انقلاب کے بعد، سرمایہ کاروں کی بدکاریاں بڑھ گئیں، جن کے خلاف اشتعمالی نظریات بھی سامنے آئیں۔ سوشلزم ٹریڈ یونینز کی بنیاد ڈالی۔ صنعتی مراکز اور کارخانوں میں مزدوروں کی بدحالی حد سے زیادہ بڑھ گئی۔ کئی گھنٹوں کام کروایا جاتا تھا۔

مطالبہ[ترمیم]

یوم مئی کا آغاز 1886ء میں محنت کشوں کی طرف سے آٹھ گھنٹے کے اوقات کار کے مطالبے سے ہوا۔[1] ٹریڈ یونینز اور مزدور تنظیمیں، اور دیگر سوشلسٹک ادارے، کارخانوں میں ہر دن آٹھ گھنٹے کام کا مطالبہ کیا۔

احتجاج یا ہڑتال[ترمیم]

اس دن امریکہ کے محنت کشوں نے مکمل ہڑتال کی ۔تین مئی کو اس سلسلے میں شکاگو میں منعقد مزدوروں کے احتجاجی جلسے پر حملہ ہوا جس میں چار مزدور شہید ہوئے۔اس بر بریت کے خلاف محنت کش احتجاجی مظاہرے کے لئے ( Hey market square ) میں جمع ہوئے۔[1] پولیس نے مظاہرہ روکنے کے لئے محنت کشوں پر تشدد کیا اسی دوران بم دھماکے میں ایک پولیس افسر ہلاک ہوا تو پولیس نے مظاہرین پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی جس کے نتیجے میں بے شمار مزدور شہید ہوئے اور درجنوں کی تعداد میں زخمی ،اس موقعے پر سرمایہ داروں نے مزدور رہنماؤں کو گرفتار کر کے پھانسیاں دی۔[3][4] حالانکہ ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں تھا کہ وہ اس واقعے میں ملوث ہیں ۔انہوں نے مزدور تحریک کے لئے شہادت دے کر سرمایہ دارانہ نظام کا انصاف اور بر بریت واضح کر دی ۔ان شہید ہونے والے رہنماؤں نے کہا ۔ ’’تم ہمیں جسمانی طور پر ختم کر سکتے ہو لیکن ہماری آواز نہیں دباسکتے ‘‘

نتیجہ[ترمیم]

اس جدوجہد کے نتیجے میں دنیا بھر میں محنت کشوں نے آٹھ گھنٹے کے اوقات کار حاصل کئے ۔

نگار خانہ[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ 1.0 1.1 1.2 1.3 Foner, Philip S. (1986). May Day: A Short History of the International Workers' Holiday, 1886–1986. New York: International Publishers. pp. 41–43. ISBN 0-7178-0624-3. 
  2. ^ "The Brief Origins of May Day". IWW Historical Archives. Industrial Workers of the World. http://www.iww.org/history/library/misc/origins_of_mayday۔ اخذ کردہ بتاریخ 2 May 2014. 
  3. ^ "Act II: Let Your Tragedy Be Enacted Here". The Dramas of Haymarket. Chicago Historical Society. 2000. http://www.chicagohistory.org/dramas/act2/act2.htm۔ اخذ کردہ بتاریخ 2008-01-19. 
  4. ^ Ward, William (May 24, 1886). "Letter from Captain William Ward to Inspector John Bonfield". Haymarket Affair Digital Collection. Chicago Historical Society. http://www.chicagohs.org/hadc/manuscripts/m03/M03.htm#M03P060۔ اخذ کردہ بتاریخ 2008-01-19. "I saw a man, whom I afterwards identified as Fielding [sic], standing on a truck wagon at the corner of what is known as Crane's Alley." 


بیرونی روابط[ترمیم]