ذوالفقار علی بخاری
ذوالفقار علی بخاری | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 6 جولائی 1904ء پشاور |
وفات | 12 جولائی 1975ء (71 سال) کراچی |
شہریت | پاکستان برطانوی ہند |
عملی زندگی | |
مادر علمی | اورینٹل کالج لاہور |
پیشہ | مصنف |
درستی - ترمیم |
سید ذو الفقار علی بخاری ادیب، شاعر، صدا کار، ماہر نشریات اور معروف ادیب پطرس بخاری کے چھوٹے بھائی تھے۔ پشاور میں پیدا ہوئے۔ گورنمنٹ کالج پشاور سے میٹرک اور اورینٹل کالج لاہور سے منشی فاضل کیا۔ 1929ء میں ملٹری بورڈ آف اگزامزز(شملہ) میں بطور مترجم ملازم ہوئے۔ 1935ء میں آل انڈیا ریڈیو کے دہلی اسٹیشن سے وابستہ ہو گئے۔ 1938ء میں براڈ کاسٹنگ کی تربیت حاصل کرنے لندن گئے۔ 1940ء میں جوائنٹ براڈ کاسٹنگ کونسل لندن میں کام کیا۔ اسی زمانے میں بی بی سی سے اردو سروس شروع کی۔ لندن سے واپس آکر بمبئی اور بعد ازاں کلکتہ ریڈیو اسٹیشن کے ڈائریکٹر مقرر ہوئے۔ ریڈیو پاکستان کے پہلے ڈائریکٹر جنرل تھے۔ پاکستان میں ٹیلی وژن کا اجراہوا تو تین ماہ اس کے جنرل منیجر رہے۔
شعر و ادب اورسٹیج سے بچپن سے ہی دل چسپی تھی۔ اعلیٰ درجے کے براڈ کاسٹر تھے۔ آواز نہایت پرسوز اور سحرانگیز تھی۔ مرثیہ خوانی شعر خوانی میں یکتا تھے۔ موسیقی سے بھی گہرا شغف تھا۔ ریڈیو اردو ڈرامے نے انہی کی بدولت قبول عام حاصل کی۔ فارسی، اردو، پنجابی اور انگریزی پر یکساں عبور حاصل تھا۔ بنگالی، برمی اور پشتو بھی جانتے تھے۔ دو تصانیف سرگزشت بخاری اور راگ ودیا یادگار چھوڑیں۔
- 1904ء کی پیدائشیں
- 6 جولائی کی پیدائشیں
- پشاور میں پیدا ہونے والی شخصیات
- 1975ء کی وفیات
- 12 جولائی کی وفیات
- کراچی میں وفات پانے والی شخصیات
- پاکستانی تحت اللفظ مرثیہ خوان
- پاکستانی ریڈیو شخصیات
- پاکستانی مصنفین
- پاکستانی نشر کاران
- پشاور کی شخصیات
- کراچی کی ریڈیو شخصیات
- کراچی کے مصنفین
- کشمیری نژاد پاکستانی شخصیات
- ہندکو شخصیات