مندرجات کا رخ کریں

کائی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(طحالب سے رجوع مکرر)

کائی جس کو انگریزی میں الجی کہا جاتا ہے اور گلگت بلتستان میں کَھڑَک کہا جاتا ہے۔ ایک انتہائی سادہ اور بنیادی قسم کے پودے ہوتے ہیں جن میں اعلی نباتات کی طرح باقاعدہ جڑ اور تنے وغیرہ کا نظام نہیں ہوتا۔ یہ حقیقی المرکز خلیات رکھتے ہیں اور ان میں ضیائی تالیف (photosynthesis) کرنے والے پودوں کی مانند سبزرنگ کا مادہ پایا جاتا ہے جس کو سبزمایہ (chlorophyll) کہتے ہیں۔ اسی سبز مادے کی موجودگی کی وجہ سے یہ سورج سے حاصل ہونے والی شعاعی توانائی اور اپنے ارد گرد کے ماحول (عموما پانی) سے حاصل ہونے والے معدنیات اور سادہ کیمیائی مرکبات کی مدد سے اپنے لیے غذا تیار کرتے ہیں۔