کنز الہدایات
Appearance
کنز الہدایات مفتی محمد باقر لاہوری کی فارسی تصنیف ہے جس میں مکتوبات امام ربانی، مکتوبات معصومیہ اور رسالہ مبداء و معاد کی عبارات کو موضوعی ترتیب سے یکجا کیا گیا ہے۔
اشاعت و طباعت
[ترمیم]کنزالہدایات کے فارسی متن کو مولانا نور احمد امرتسری نے مرتب کرکے 1325ھ کو امرتسر سے شائع کیا۔
تراجم
[ترمیم]- عربی ترجمہ از شیخ محمد باقر بن محمد جعفر حنفی دہلوی۔ خطی نسخہ رباط مظہر۔ مدینہ منورہ۔
- حرز العنایات ترجمہ کنز الہدایات از شیخ محمد حفظی آفندی، قلمی نسخہ مخزونہ کتب خانہ سلیمانیہ استنبول، ترکی۔ یہ عربی ترجمہ ڈاکٹر امین اللہ وثیر نے مرتب کر کے مجلہ جامعہ اسلامیہ بہاولپور جنوری تا اپریل 1975ء میں شائع کرایا تھا۔[1]
- کنزالہدایات کے فارسی متن مرتبہ مولانا نور احمد امرتسری کا اردو ترجمہ اللہ والے کی قومی دکان کشمیری بازار لاہور سے قیام پاکستان سے قبل چھپا تھا۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ تعارف ترجمہ، اورنٹیل کالج میگزین لاہور (صد سالہ جشن نمبر۔ 1972ء)