مندرجات کا رخ کریں

کیکوٹ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

کیکوٹ، پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں ضلع ہری پور کا ایک سر سبز و شاداب گاؤں ہے۔ جو چاروں اطراف سے پہاڑوں سے ڈھکا ہوا ہے۔ یہ گائوں 1835 کے لگ بھگ آباد ہوا۔ یہاں ہجرت کرنے والے پہلے شخص کا نام عبد اللہ تھا۔ جو ایبٹ آباد کے گائوں ٹوپلہ سے ہجرت کر کے یہاں آیا تھا۔

وجہ تسمیہ

[ترمیم]

کیکوٹ کی وجہ تسمیہ کے بارے میں مشہور ہے کہ صدیوں پہلے اس علاقے پر حکومت کر نے والے راجہ کَے کے نام کی نسبت سے اس کا نام کے کوٹ پڑھ گیا تھا۔ اگرچہ گائوں کے عین وسط میں پرانے کھنڈر کے نشان اب بھی ہیں تا ہم ان کے بارے میں یقین سے نہیں کہا جا سکتا کہ ان کا کوئی تعلق راجا کے سے رہا ہو۔

آبادی

[ترمیم]

کیکوٹ کی آبادی تقریباً تین ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔ جن میں سے زیادہ تر کا تعلق کڑال برادری سے ہے۔ اس کے علاوہ عباسی اور گجر برادری کے لوگ بھی یہاں آباد ہیں۔اردواور پوٹھوہاری کے معروف شاعر اختر رضا سلیمی کا تعلق اسی گائوں سے ہے۔