زندگی ٹرسٹ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

زندگی ٹرسٹ پاکستان کی ایک تنظیم ہے جو غریب بچوں کو تعلیم فراہم کرتے ہیں۔ یہ ٹرسٹ 2002ء میں بنا تھا۔ اس ٹرسٹ کے بانی رکن شہنراد رائے ہیں اور انھوں نے اپنی پوری زندگی اس ٹرسٹ کے لیے وقف کر دی ہے۔ شہزاد رائے اپنی موسیقی کے مدد سے عطیات جمع کرتے ہیں۔ زندگی ٹرسٹ کے ارکان صرف بچوں کے ساتھ کام نہیں کرتے بلکہ باقی دوسرے مسائل کو بھی حل کرتے ہیں۔ زندگی ٹرسٹ کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل منیر حفیظ ہیں اور ٹرسٹیز ہیں عبد رجاک داؤد، بریگیڈیئر اکرام الحسن، نعمان احمد نبی اور بشیر میمن شامل ہیں۔

زندگی ٹرسٹ کا ایک پرگرام ہے جس کا نام ،پہڈ ٹو لرن ہے اور یہ پروگرام رسمی تعلیم کام کرنے والے بچوں کو دی جاتی ہے۔ ان بھچوں کو دو سالوں میں پانچ سال کی پرئمری تعلیم کا موقح ملتا ہے جن میں وہ حساب، اردو، انگریزی اور سائنس پڑھتے ہیں۔ ثانوی تعلیم کے لیے وظائف دستیاب ہیں جو بچے اسکول کا کام اچھا کرتے ہیں۔

زندگی ٹرسٹ نے ایک سرکاری اسکول کو لے کر بہتر بنا دیا جس کا نام فاطمہ جناح اسکول ہے۔ ان کی خواہش ہے کے یہ اسکول حکومت کے لیے ایک مثال ہے تاکہ حکومت اپنے اسکول کو بھی بہتر بنائے۔ وہ کمرے،استاتذہ اور کتابوں کو تبدیل کر رہے ہیں۔

بیرونی روابط[ترمیم]