ویکیپیڈیا:کیا آپ جانتے ہیں؟/2016/ہفتہ 33

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
برج خلیفہ
برج خلیفہ

 • …کہ سعود الفیصل (تصویر میں) 40 سال سعودی عرب کے وزیر خارجہ رہے، جس سے وہ دنیا میں سب سے طویل عرصے تک رہنے والے وزیر خارجہ بن گئے؟
 • …کہ مشرق وسطیٰ کا پہلا پرنٹنگ پریس 1557ء میں عبرانی زبان کی پرنٹنگ کے لیے قاہرہ میں قائم کیا گیا؟
 • … کہ قرآن مجید کی سب سے لمبی آیت سورہ بقرہ کی آیت نمبر 282 ہے اور اسے قرض کی آیت کہا جاتا ہے؟
 • …کہ پانچ دریاؤں کی سرزمین پنجاب کو کہا جاتاہے؟
 • …کہ شطرنج کی ابتداء ہندوستان سے ہوئی اور فارس کی فتح کے بعد عربوں کے ذریعے یہ کھیل یورپ تک پہنچا؟