ایم ایس سی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ماسٹر آف سائنس ((لاطینی: Magister Scientiae)‏؛ بہ طور اختصار ایم ایس سی۔ ، ایم ایس، ایم۔ ایس۔ ، ایم ایس سی، ایم ایس آئی، ایم۔ ایس سی۔، ایم یس سی، ایم۔ ایس سی۔ ، ایس آئی۔ ایم یا ایس سی آئی۔ ایم) ایک ماسٹرز ڈگری ہے جسے یونیورسٹیاں سائنس کے شعبوں میں کئی ممالک میں عطا کرتے ہیں۔ اس سے مراد وہ شخص بھی ہو سکتا ہے جو اس ڈگری کا حامل ہو۔[1] ایم اے کی تعلیمی ڈگری کے برعکس، ماسٹر آف سائنس سائنس، انجینیرنگ اور طب کے شعبوں میں عطا ہوتی ہے اور عمومًا ان پروگراموں کے لیے ہوتی ہے جو سائنس یا ریاضی جیسے مضامین پر زیادہ مرکوز ہوں ؛ تاہم مختلف جامعات کی مختلف روایات ہونے کی وجہ سے کبھی کبھی فنون اور سماجی علوم کے شعبوں کے لیے بھی ایم ایس سی کی ڈگری عطا کی جاتی ہے۔ حالانکہ ہر ایم ایس سی پروگرام الگ نوعیت کا ہوتا ہے، تاہم ایک عام دستور ہے کہ ماسٹرآف سائنس کے طلبہ عمومًا ایک مقالہ پیش کرتے ہیں۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "ماسٹر آف سائنس کی ڈگری"۔ اکسفورڈ لیونگ ڈکشنریز۔ آکسفورڈ یونیورسٹی پریس۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 جون 2017