تبادلۂ خیال:شخصیات برائے تحقیقی مقالات کی فہرست

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اس کی ضرورت نہیں ہے، دنیا بھر کی ہزاروں جامعات میں ہر سال شخصیات پر ہزاروں ایم فل و پی ایچ ڈی کے مقالات لکھے جاتے ہیں۔ ان کا عنوان بھی بہت وسیع مفہوم رکھتا ہے، کیوں کہ کسی شخصیت پر تحقیقی مقالہ جو کسی تحقیقی جریدے میں شائع ہو وہ بھی اس فہرست میں جگہ بنا سکتا ہے۔ ہاں آپ ان شخصیات کے مضامین پر جا کر اگر تحقیقی مقالات (اسی شخصیت متعلقہ) کی فہرست شامل کرنا چائیں تو وہ اچھی بات ہے اس سے مضمون میں اضافہ بھی ہو گا، اور مضمون کے مواد کے لیے مزید ماخذات کا علم بھی۔ اس کے علاوہ منفرد طور پر آپ چند اہم شخصیات پر پی ایچ ڈی کے مقالات کی فہرست مرتب کرنا چائیں تو اسے بھی قبول کیا جا سکتا ہے، جیسے اقبال و غالب یا الگ الگ موضوعات جیسے 1857ء کی جنگ آزادی پر ایم فل و پی ایچ ڈی مقالات (کیوں کہ ویکیپیڈیا کے کاموں میں کتابیات و اشاریے مرتب کرنا بھی شامل ہے۔ کتابیات سرسید، پاکستان متعلقہ مضامین کا اشاریہ، کتابیات پاکستان، نقوش کے خاص نمبر، اردو رسائل کے اشاریوں کی فہرست وغیرہ عنوانات کو دیکھیے، ان کی طرز پر کام کریں۔ تو اردو ویکیپیڈیا کا بھی بھلا ہو گا اور آپ کی صلاحیتوں کا اظہار بھی۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 07:26, 19 جولا‎ئی 2017 (م ع و)