انعام الحق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
انعام الحق
Inaamulhaq at "Aiba Awards" in Dubai, مئی 2015[1]

معلومات شخصیت
پیدائش (1979-11-14) 14 نومبر 1979 (عمر 44 برس)
سہارنپور، اتر پردیش، بھارت[2]
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ Film Actor
ویب سائٹ
ویب سائٹ www.inaamulhaq.com
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

انعام الحق (پیدائش 14نومبر 1979ء) ایک بھارتی اداکار اور اسکرین مصنف ہے[3]۔ جو ائیر لفٹ اور فلمستان جیسی فلموں میں نمودار ہوا۔ وہ مشہور ٹی وی شو کامیڈی سرکس اور ایک مشہور فلم بڈھا ہو گا تیرا باپ بھی لکھ چکا ہے۔ انعام الحق سہارن پور، (اترپردیش بھارت) میں پیدا ہوا۔ وہ پہلی بار اسٹیج پر بارہ سال کی عمر میں نمودار ہوا۔ بعد میں اس نے بھارتی عوام کے تھیٹر ایسو سی ایشن (آئی پی اے) سہارن پور میں شمولیت اختیار کی اور اس کی قیادت میں کئی ڈراموں میں کام کیا۔ 2003ء میں اس نے اداکاری میں مہارت کے ساتھ نیشنلاسکول آف ڈراما (این ایس ڈی) نئی دہلی سے گریجویشن کی۔ ممبئی میں اس نے مشہور بالی وڈ ڈائریکٹر پنکج پاراشر کی ہدایت پر کرمچند سیزن 2 لکھنے سے اپنا کیرئیر شروع کیا۔ اسکرپٹ مصنف کے طور پر کام کرنے کے بعد اس نے تخلیقی مشاورت کے طور پر کامیڈی سرکس ڈھائی سال تک لکھا۔ پھر وہ فلم انڈسٹری کی طرف چلا گیا اور 2011ء میں اس نے بڈھا ہو گا تیرا باپ کے ڈائیلاگ لکھے۔ اداکار کے طور ہر اس نے 2008ء میں اپنا پہلا فلمی وقفہ فراق کے ساتھ لیا۔ سال 2012ء میں اس نے نتن ککر کی نیشنل ایوارڈ یافتہ فلم٬ "فلمستان " میں اس نے پہلا بڑا کردار ادا کیا جو پاکستان کے قومی آفتاب پر مشتمل تھا۔ اسے سال 2014ء کے اختتام پر مڈ ڈے کی طرف سے ٹاپ کے دس بہترین اداکاروں کی فہرست میں نامزد کیا گیا۔ انعام الحق نے اکشے کمار کے ساتھ ائیر لفٹ میں بھی اداکاری کی۔ اس نے ایک عراقی میجر زید بن خلیف کا اہم کردار ادا کیا۔ ائیر لفٹ میں اس کی اداکاری کو بہت سراہا گیا۔ 22 جنوری 2016ء کو اس فلم کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا۔ اکشے کمار کے ساتھ اس کی دوسری فلم "جولی ایل ایل بی 2 " 2017ء میں جلد ہی ریلیز کی جائے گی۔ انعام الحق جلد ہی بالی وڈ کی نئی آنے والی فلم نقاش میں بھی نظر آئے گا جس میں وہ زیغم امام کی ہدایتکاری میں ایک مرکزی کردار ادا کر رہا ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Inaamulhaq won "Best Actor in a Supporting Role Award" @ AIBA Awards 2015"۔ inaamulhaq.com/۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 مارچ 2016 
  2. "Screen Profile"۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 مارچ 2014 
  3. "Filmistaan is the voice of a person's heart from India with a message of love to a Pakistani"۔ bollyspice.com/۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 جولا‎ئی 2014 

بیرونی روابط[ترمیم]