مندرجات کا رخ کریں

ویکیپیڈیا:منصوبہ امن کے پیامبر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
امن کے پیامبر
רוחות של שלום
صفحہ اول


امن کے پیامبر اردو اور عبرانی ویکیپیڈیاؤں کے درمیان میں ایک ہم کاری منصوبہ جس کا مقصد اردو اور عبرانی برادریوں کے آپسی تعلقات کا استحکام اور دونوں کی تاریخ، تمدن، ثقافت اور دیگر متعلقہ موضوعات پر اچھے مضامین کی تیاری تھا۔ منصوبے کا آغاز 20 جون 2018ء کو ہوا اور دو ماہ جاری رہ کر 20 اگست کو اپنی انتہا کو پہنچا، اس دوران میں دونوں برادریوں کے صارفین ایک دوسرے کے موضوعات پر مضامین لکھے۔

اس منصوبے میں نئے 125 مضامین تخلیق کیے گئے اور 4 مضامین میں توسیع کی گئی۔

اصول و ضوابط

  • نیا مضمون تحریر، ترجمہ یا موجودہ مضمون میں توسیع کی جا سکتی ہے، یہ مضمون یا مواد اپنے الفاظ میں تحریر کیے جائیں، نیز اس باہمی تعاون میں محض اسرائیل و یہودیت/یہودی متعلقہ موضوعات پر ہی مضامین لکھے جائیں گے۔ مواد تحریر کرنے میں ویکیپیڈیا کے شرائط حوالہ جات کی پاسداری لازمی ہے۔ مضمون میں مجموعی ترامیم کا حجم کم از کم 250 الفاظ اور 2000 بائٹ (مع حوالہ جات) ہو۔
  • نئے مضامین کی تخلیق یا پہلے سے موجود مضامین کی توسیع کی مدت 20 جون 2018ء، 0:00 سے 20 اگست 2018ء، 23:59 (UTC) تک ہے۔

اہم نکات

  • خانہ معلومات، سانچوں وغیرہ کا حجم شمار نہیں کیا جائے گا۔
  • مضمون میں موزوں حوالہ جات کا اندراج لازمی ہے؛ مضمون میں درج مشکوک یا متنازع مواد کے لیے قابل تصدیق حوالے درکار ہونگے۔
  • مضمون مکمل طور پر مشینی ترجمہ شدہ نہ ہو، اگر مضمون ترجمہ شدہ ہے تو اس کی زبان سلیس اور بامحاورہ ہونی چاہیے، لفظی ترجمہ قابل قبول نہیں ہوگا۔
  • مضمون میں ویکی اصولوں کی خلاف ورزی (مثلاً کاپی رائٹ کی خلاف ورزی، غیر معروف شخصیت پر مضمون وغیرہ) نہ کی جائے۔
  • مضمون معلومات افزا ہونا چاہیے۔
  • مضمون اسرائیل/یہودی/یہودیت متعلقہ موضوع پر ہی بنائیں۔
  • کسی ناظم/حَکَم کے تحریر شدہ مضامین کا جائزہ دوسرے ناظمین/حَکَم لیں گے اور وہی اس کے رد و قبول کا فیصلہ کریں گے۔
  • اردو ویکیپیڈیا کے حَکَم حضرات اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ آیا یہ مضمون قابل قبول ہے یا نہیں۔

شمولیت

آپ 11:59 PM (یو ٹی سی)، 20 اگست 2018ء تک کسی بھی وقت شامل ہو سکتے ہیں۔

مضامین کا اندراج

اگر آپ اب شمولیت اختیار اور منصوبہ کے اصول پڑھ چکے ہیں تو کیا آپ اردو ویکیپیڈیا کے امن کے پیامبر میں شرکت کرنا چاہتے ہیں؟

کیا آپ کو یقین ہے کہ آپ نئے مضامین تحریر یا پہلے سے موجود مضمون میں اضافہ کر کے کم از کم 250 الفاظ اور 2000 بائٹ کی شرط پوری کر پائیں گے؟!
اگر ہاں تو براہ مہربانی اس مقصد کے لیے تیار کردہ ایک خاص انٹرفیس سے اپنی شراکتوں کا اندراج کریں:
اگر آپ کو اوپر دیے گئے ربط سے اندراج کرنے میں دشواری پیش آ رہی ہے تو براہ مہربانی تبادلۂ خیال کے صفحہ پر اس کی شکایت کریں۔


ناظمین/حَکَم

باہمی تعاون کے مندرجہ بالا اصولوں کے متعلق کسی بھی قسم کا تذبذب ہو تو آپ بلا تکلف مذکورہ بالا صارفین میں سے کسی سے بھی اس کے تبادلۂ خیال پر رابطہ کر سکتے ہیں

تخلیق شدہ / توسیع شدہ مضامین

امن کے پیامبر 2018ء کے موقع پر تحریر شدہ مضامین کی تعداد 125 ہے اور توسیع شدہ مضامین کی تعداد 4 ہے۔

تخلیق شدہ

توسیع شدہ