نکی ہیلی
نکی ہیلی | |
---|---|
(انگریزی میں: Nikki Haley) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (Indian English میں: Nimarata Nikki Randhawa)[1] |
پیدائش | 20 جنوری 1972ء (52 سال)[2][3][4] |
شہریت | ریاستہائے متحدہ امریکا |
جماعت | ریپبلکن پارٹی |
تعداد اولاد | 2 |
مناصب | |
گورنر جنوبی کیرولینا | |
برسر عہدہ 12 جنوری 2011 – 24 جنوری 2017 |
|
اقوام متحدہ میں ریاستہائے متحدہ کا سفیر (29 ) | |
برسر عہدہ 27 جنوری 2017 – 31 دسمبر 2018 |
|
عملی زندگی | |
مادر علمی | کلیمسن یونیورسٹی (–1994) |
تخصص تعلیم | accounting and finance |
تعلیمی اسناد | بی ایس سی |
پیشہ | سیاست دان ، سفارت کار ، کاروباری شخصیت |
مادری زبان | انگریزی |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی |
دستخط | |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ، باضابطہ ویب سائٹ |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم |
نکی ہیلی جنوری 1972 کو پیدا ہوئیں [5][6][7]۔ وہ امریکی سیاست دان ہے ۔ اقوام متحدہ میں امریکا کی موجودہ نمائندہ ہیں۔ان کا تعلق ریپبلکن جماعت سے ہے، ان کے پاس جنوبی کیرولینا کی 116 ویں گورنر ہونے کا اعزاز بھی رہا ہے۔ہیلی کو جنوبی کیرولینا کی پہلی خاتون گورنر اور بوبی جندل کے بعد دوسری بھارتی امریکی گورنر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
ابتدائی زندگی
[ترمیم]ہیلی کی پیدائش نمرتا رندھاوا بھارتی امریکی گھرانے میں جنوبی کیرولینا میں ہوئی۔ان کے گھر والے انھیں پیار سے ہمیشہ "نکی" بلایا کرتے . ان کے والد اجیت سنگھ اور والدہ راجکور رندھاوا امرتسر ڈسٹرکٹ پنجاب سے امریکا منتقل ہوئے ۔ ان کے والد کا تعلق پنجاب ایگریکلچر یونیورسٹی کے شعبہ تدریس سے بھی رہا۔جبکہ ان کی والدہ نے اپنی وکالت کی ڈگری دہلی یونیورسٹی سے حاصل کی ۔
ہیلی کے والدین پہلے کینیڈا منتقل ہوئے جب ان کے والد کو یونیورسٹی آف بریٹش کی جانب سے اسکالرشپ ملی بعد ازاں 1969 میں پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرنے کے بعد وہ کینیڈا سے جنوبی کیرولینا منتقل ہو گئے جہاں وہ ہسٹوریکل بلیک ورچوز کالج کے شعبہ تدریس سے منسلک ہو گئے۔
1989 میں حیلے نے اورنج برگ پریپرٹی اسکول سے اپنی گریجویشن مکمل کی۔اس کے بعد کلمسن یونیورسٹی سے اکاؤنٹنگ میں ڈگری حاصل کی۔
اقوام متحدہ میں بحیثیت امریکی نمائندہ
[ترمیم]23 نومبر 2016 کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نکی ہیلی کو اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ بنانے کی تجویز پیش کی اور بیس جنوری 2017 کو ان کا نام سینیٹ میں پیش کیا گیا یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اس سے پہلے ٹرمپ نے انھیں سیکریٹری آف سٹیٹ کا عہدہ دینے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جسے ہیلی نے منع کر دیا تھا۔
20 جنوری 2017 کو سینٹ میں ہیلی کو اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ کی حیثیت سے منتخب کیا گیا [8]۔ 96 ووٹ ان کے حق میں تھے جبکہ صرف چار ووٹ ان کی مخالفت میں پڑے۔
ذاتی زندگی
[ترمیم]ستمبر 1996 میں، ہیلی نے سکھ اور میتھوڈسٹ (Methodist) مذہب کی تقریبات کے ساتھ مائیکل سے شادی کی [9]۔ ہیلی اب مسیحی کے طور پر خود کو شناخت کرتی ہیں، لیکن سکھ اور میتھوڈسٹ کی عبادات میں بھی شامل ہوتی ہیں۔. انھوں نے بھارت کے دورے کے وقت 2014 میں اپنے شوہر کے ساتھ ہرمندر صاحب کی زیارت کی۔ ایک انٹرویو کے دوران، جب ان سے پوچھا گیاکہ آیا ان کے والدین کے عیسائی بننے کی امید ہے یا نہیں، ہیلی نے جواب دیا، "مجھے امید ہے کہ میرے والدین ویسا کریں گے جو ان کے لیے بہتر ہو گا [10][11]۔"
ان کا شوہر جنوبی کیرولینا آرمی نیشنل گارڈ میں ایک افسر ہے اور جنوری 2013 میں افغانستان میں ایک سال کی طویل تعیناتی پر بھیجا گیا تھا۔اس جوڑے کے دو بچے ہیں۔ بیٹی رینا جو 8 جون، 1998 کو پیدا ہوئی۔اور بیٹا نالین جو 6 ستمبر، 2001 کو پیدا ہوا۔
مئی 2015 میں، ہیلی کو جنوبی کیرولینا یونیورسٹی [12] سے عوامی خدمت میں اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل ہوئی۔ مئی 2018 میں، انھیں ان کی اپنی یونیورسٹی، کلیمسن یونیورسٹی سے انسانیت کے علم میں دوسری اعزازی ڈاکٹریٹ ڈگری حاصل ہوئی[13]۔
آٹو بائیو گرافی
[ترمیم]2012 میں سینیٹل کے ساتھ مل کے ہیلی نے ایک بائیوگرافی شائع کی
"کانٹ از ناٹ این آپشن، میری امریکی کہانی" (Can't Is Not an Option: My American Story) [14]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ https://timesofindia.indiatimes.com/world/us/keep-lying-nimarata-randhawa-nikki-haley-slams-vivek-ramaswamys-childish-name-calling/articleshow/103174015.cms?from=mdr — اخذ شدہ بتاریخ: 18 نومبر 2023
- ↑ انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس آئی ڈی: https://www.imdb.com/name/nm3949414/ — اخذ شدہ بتاریخ: 11 جنوری 2016
- ↑ عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Nikki-Haley — بنام: Nikki Haley — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/haley-nikki — بنام: Nikki Haley — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ Shaila Dewan، Robbie Brown (June 13, 2010)۔ "All Her Life, Nikki Haley Was the Different One"۔ The New York Times۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 نومبر 2018
- ↑ Rucker, Philip (June 8, 2010)۔ "Nikki Haley: 10 things you didn't know about the S.C. Republican"۔ Washington Post Voices۔ 22 جولائی 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 نومبر 2018
- ↑ Page, Susan (April 2, 2012)۔ "Don't say 'no' to South Carolina Gov. Nikki Haley"۔ USA Today۔ 05 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 نومبر 2018
- ↑ "Nikki Haley confirmed as new U.S. envoy to the United Nations"۔ The Washington Post۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ January 25, 2017
- ↑ Shaila Dewan، Robbie Brown (June 13, 2010)۔ "In South Carolina Governor's Race, Nikki Haley Focuses on Similarities"۔ New York Times۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 نومبر 2018
- ↑ "Q & A: Nikki Haley on Faith, the 'War on Women,' and Why She Would Say No to VP"۔ Christianity Today
- ↑ David Brody (June 3, 2010)۔ "Nikki Haley Reflects More Christian Tone"۔ CBN News۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 نومبر 2018
- ↑ "Haley, Scott, Staley to deliver UofSC commencement addresses"۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 نومبر 2018
- ↑ "Clemson awards 1,800 degrees, honorary doctorate to U.N. Ambassador Nikki Haley"۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 نومبر 2018
- ↑ "Vice-presidential contenders: The governor of South Carolina auditions for the Republican ticket"۔ دی اکنامسٹ۔ January 16, 2016۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ April 5, 2017
- مضامین جن میں en-in زبان کا متن شامل ہے
- 1972ء کی پیدائشیں
- 20 جنوری کی پیدائشیں
- اقوام متحدہ میں مستقل امریکی مندوب
- اکیسویں صدی کی امریکی خواتین سیاست دان
- اکیسویں صدی کے امریکی سیاست دان
- امریکی اکاؤنٹنٹ
- امریکی خواتین سفارت کار
- بقید حیات شخصیات
- بیمبرگ، جنوبی کیرولائنا کی شخصیات
- بھارتی نژاد امریکی
- بھارتی نژاد امریکی سیاست دان
- پنجابی نژاد امریکی شخصیات
- جنوبی کیرولائنا کے ریپبلکن
- جنوبی کیرولائنا میں خواتین ریاستی قانون ساز
- خواتین امریکی گورنر
- ریاستہائے متحدہ کے ریپبلکن پارٹی کے ریاستی گورنر
- ریاستہائے متحدہ کے مستقل مندوبین برائے اقوام متحدہ
- سکھ امریکی
- سکھ مت سے مسیحیت قبول کرنے والی شخصیات
- کیرولینا کانگریس ممبر
- گورنر جنوبی کیرولائنا
- ریاستہائے متحدہ کے سفرا
- بھارتی نژاد امریکی شخصیات
- امریکی خواتین سفرا
- پنجابی شخصیات
- ریاستہائے متحدہ کی خواتین ریاستی گورنر
- جنوبی کیرولائنا کے مسیحی