شفا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
گولڈ کیور پیٹنٹ والی ادویہ کا اشتہار۔ اس اشتہار افیم خوری اور شراب خوری جیسی عادتوں کے علاوہ اعصاب کی کمزوری کے علاج کے لیے ہے۔

شفا (انگریزی: Cure) اس مادے یا طریقۂ کار کو بروئے کار لانے کا نام ہے جس سے کوئی طبی حالت، علاج کی ضرورت یا جراحت کی ضرورت نہ رہے۔ اس میں طرز زندگی میں تبدیلی یا طرز فکر کا بدلاؤ جو مشکلات کے خاتمے کا موجب ہو یا ایسی کیفیت جس سے کوئی بھی درد، تکلیف ختم ہو بھی شامل ہے۔

جدید دور میں عمومًا سردی، کھانسی، زکام اور بخار کو تو ختم کیا جا سکتا ہے۔ تاہم ذیابیطس، فشار خون، تھائی رائڈ جیسی بیماریوں کو صرف علاج سے قابو میں رکھا جا سکتا ہے، اس کا مکمل طور ختم نہیں کیا جا سکتا ہے۔ یہ تاحیات رہتے ہیں۔ ان سے شفا ممکن نہیں۔

مزید دیکھیے[ترمیم]


حوالہ جات[ترمیم]