اوکے اشارہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اوکے اشارہ (انگریزی: OK gesture) ہاتھ کے انگوٹھے کو شہادت کی اُنگلی کے ساتھ دائرے کی شکل میں ملا کر بنایا جاتا ہے جبکہ باقی تینوں انگلیاں سیدھی کھڑی رہتی ہیں۔ عام طور پہ اس نشان کا مطلب ہوتا ہے کہ میں ٹھیک ہوں یا سب ٹھیک ہے لیکن2017ء کے آغاز میں ایک آن لائن چیٹنگ کی ویب سائٹ پر مذاق میں اس نشان کو سفید فاموں کی بالا دستی پر یقین رکھنے والوں کا نشان قرار دیا گیا تھا اور اس کے بعد سے پوری دنیا میں اس نشان کا یہی مطلب لیا جانے لگا کہ یہ سفید فاموں کی طاقت کا نشان ہے۔ اس نظریہ پر یقین رکھنے والوں کا خیال ہے کہ یہودیوں نے سیاہ فاموں اور مسلمانوں کو سفید فاموں کے خلاف استعمال کیا تھا اور اب وہ اپنا کھویا ہوا مقام واپس حاصل کریں گے۔ فروری2017ء میں 4chan نامی ویب گاہ پر اس مہم کا آغاز بھی کیا گیا کہ OK کے اس نشان کو ٹویٹر پر سفید فاموں کی بالادستی کے نشان کے طور پر مشہور کیا جائے۔ اس کے بعد مائیکروبلاگنگ ویب گاہ ٹویٹر پر اس حوالے سے طوفان برپا ہو گیا کہ نازیوں کے خاص سرخ کراس کی طرح اب یہ نشان سفید فاموں کی طاقت کا نشان ہو گا اور یہودیوں کی ماضی میں کی گئی سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔ دراصل اس گروہ کے مطابق جب ہاتھ سے OK کا نشان بنایا جاتا ہے تو سیدھے کھڑی تین انگلیوں سے انگریزی حرف ڈبلیو (W) بنتا ہے اورانگشتِ شہادت اور انگوٹھے سے انگریزی حرف پی(P) بنتا ہے جس سے مراد وائٹ پاور(White Power) یعنی انگریزوں کی بالادستی ہے

حوالہ جات[ترمیم]

بیرونی روابط[ترمیم]

  • ویکی ذخائر پر OK (gesture) سے متعلق تصاویر