کاویا شیٹی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کاویا شیٹی
 

معلومات شخصیت
پیدائش 10 جون 1989ء (35 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
منگلور   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ ماڈل ،  ادکارہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

کاویا شیٹی ایک بھارتی فلمی اداکارہ اور ماڈل ہیں۔ فیشن ماڈل کی حیثیت سے اپنے کیریئر کا آغاز کرتے ہوئے ، انھوں نے 2011 میں فیمینا مس انڈیا کے مقابلہ حسن میں حصہ لیا۔ فلم میں اداکاری کرنے سے پہلے وہ ایک کمرشل ماڈل کی حیثیت سے کام کرتی رہی ، انھوں نے 2013 میں پریتم گبی کی ہدایت کاری میں بنی کنڑ فلم نم دنیا نم اسٹائل سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا ۔

ابتدائی زندگی[ترمیم]

کاویا کی پیدائش منگلور ، کرناٹک میں ہوئی۔ [1] [2] اس کے والدین میں والد معاشیات کے پروفیسر منوہر شیٹی اور والدہ وسنتی شیٹی بینک کے ایک ریٹائرڈ ملازمہ ہیں۔ منگلور میں اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ، اس نے این ایم اے ایم انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ، نٹے سے کمپیوٹر سائنس انجینئری میں گریجویشن کیا۔

کیریئر[ترمیم]

کالج میں طالب علمی کے دور سے ہی، کاویا نے ٹیلی ویژن کے متعدد اشتہاروں میں کام کرنے کے بعد ماڈلنگ کے کچھ اسائنمنٹس انجام دیے۔ بعد میں وہ بنگلور چلی گئیں اور 2011 میں فیمینا مس انڈیا کے مقابلہ حسن میں حصہ لیا ، [1] انھوں نے 'مس فوٹوجنک' کا خطاب جیتا۔ [3] وہ 2011 میں نئی دہلی ، انڈیا میں منعقدہ فورڈ سپر ماڈل آف ورلڈ کے مقابلے میں بھی حتمی حریف (فائنلسٹ) تھیں۔ [4] [5] انھیں فیشن گرو پرساد بڈاپا نے دیکھا اور اس کے بعد متعدد ڈیزائنرز کے لیے ریمپ پر واک کی ، خاص طور پر 2011 اور 2012 میں 'بلینڈرز پرائیڈ بنگلور فیشن ویک' اور چنئی انٹرنیشنل فیشن ویک 2011 میں نمایاں کام کیا۔ [6]

کاویہ شیٹی نے بطور کمرشل ماڈل بھی کام کیا اور وہ پرنٹ میڈیا اور ٹیلی ویژن کے متعدد اشتہاروں میں نظر آئیں ۔ [1] پرنٹ میڈیا میں ان کی چند قابل ذکر اشتہارات ریلائنس جیولز ، ملابار گولڈ ، وی بی جے ، پالم سلکس ، پی ایس آر اور کلب مہندرا ہیں۔ اس کے ٹیلی ویژن اشتہارات میں کلینک پلس ، ٹویوٹا الٹیس ، سینٹور اور TVS وکٹر شامل ہیں۔

2012 میں ، کاویہ نے بھارتی فلمی صنعت میں قدم رکھا۔ اس نے سب سے پہلے تیلگو اور تامل زبان میں بنی ایک دو لسانی ہارر فلم شیوانی سائن کی ، [7] جس میں اس نے صحافی کا کردار ادا کیا۔ [2] تاہم ، اس فلم میں تاخیر کا کے سبب کاویہ شیٹی کی پہلی ریلیز کنڑ فلم نم دنیا نم اسٹائل (2013) تھی جسے ہدایت کار پریتم گبی نے ہدایت کی۔ [3] فلم کو ملا جلا تبصرہ ملا ، نقادوں نے نوٹ کیا کہ شیٹی نے "[[]] پُرجوش پرفارمنس" [8] اور " مستقل میں ان کی پر فامنس کے لیے زبردست یقین دہانی کا وعدہ" دیا تھا۔ [9] کاویہ کی آئندہ ریلیز میں کنڑ فلم وجیاادتیہ شامل ہے۔ [1] انھیں اے ایل وجے کی اگلی تامل فلم اڈھو ایننا مایم میں بھی خاتون مرکزی کردار کے لیے شامل کیا گیا ہے ، جو کالج کے پس منظر میں تیار کردہ ایک "تفریح سے بھرپور" رومانٹک ڈراما ہے۔ [10]

2016ء میں فلم اشٹکامیا میں ان کی کامیابی نے سینڈل ووڈ (کنڑ انڈسٹری )میں ان کی شہرت میں اضافہ کیا ، [11] یہ بلاک بسٹر فلم معروف فلمساز ناگاتھاہلی چندرشیکرنے بنائی ۔ اس کے بعد کاویہ نے 2017 میں ریلیز ہونے والی تین فلموں کو سائن کیا۔ فلم اسمائل پلیز ، [12] جس میں کاویہ شیٹی کے ساتھ اداکار گروونندن تھے، ، ایم ایم ایم ' ، [13] ارون گوڑا کے ساتھ، (فلم کا نام بعد میں 3 گھنٹے 30 دن 30 سیکنڈ رکھا گیا)۔ اور سلیکون سٹی ، [14] سری نگر کٹی کے ساتھ۔

کاویا شیٹی نے اپنے خصوصی لباس اور زیورات کا برانڈ ،’’ کاش‘‘ [15] جون 2019 کو لانچ کیا۔ نہاریکا وویک اور پورنیما شیٹی اس کے شراکت دار ہیں۔ لانچ کے بعد سے تھوڑے ہی عرصے میں ، زیورات کے ذخیرے اور لباس کی لائن نے مارکیٹ میں اپنے لیے ایک مقام پیدا کیا اور مارکیٹ میں پہلے ہی اس کی مانگ ہے۔

آدیا فاؤنڈیشن کا ماننا ہے کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے۔ کاویہ شیٹی آدیا فاؤنڈیشن کے ساتھ فعال طور پر جڑی ہوئی ہیں اور وہ بچوں کے ساتھ وقت گزارنے اور اختتام ہفتہ پر انھیں کھانا مہیا کرنے میں لطف اٹھاتی ہیں۔ [16] [17]

فلموں کی فہرست[ترمیم]

سال فلم ساتھی فنکار کردار زبان نوٹ
2013 نم دنیا نم اسٹائل ونایک جوشی، کرشنا ناگپپا رادھا کنڑ
2014 شیوانی چندرو، لکشمی نائیر میترا تمل / تیلگو
نتاڈو نودیپ، جیا خان تیلگو
2015 اڈھو اینا مایم وکرم پربھو، کیرتی سریش، نودیپ پلوی تمل ہندی ڈب: دو بلوان [18]
2016 اشٹکامیا وجے سوریا، مویوری کائتری ادیتی کنڑ
زوم گنیش، رادھیکا پنڈت، سادھوکوکیلا شیلا کنڑ
2017 اسمائیل پلیز گرو نندن، رنگائنا رگھو مانسا کنڑ
سلیکون سٹی سرینگر کٹی، سورج گوڑا، پریرانہ کنڑ ہندی ڈب: سلیکون سٹی [19]
2018 3 گھنٹے 30 دینا 30 سیکنڈ ارون گوڑا، دیوراج شرمیلا کنڑ
سمہارا چرن جیوی سرجا، ہری پریا، چکننا جانکی کنڑ ہندی ڈب: سمہارا [20]
2019 لنکے منڈارہ کنڑ فلم بندی
روی بوپپنا ٹی بی اے کنڑ فلم بندی
X11-C ٹی بی اے کنڑ فلم بندی
سولڈ روچیٹا کنڑ تاخیر

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ ت "Kavya Shetty to debut in Tollywood - Times of India"۔ indiatimes.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 فروری 2017 
  2. ^ ا ب "Kavya Shetty sets her eyes on Tollywood - Times of India"۔ indiatimes.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 فروری 2017 
  3. ^ ا ب "Kavya Shetty bags films in three languages"۔ deccanchronicle.com۔ 28 August 2014۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 فروری 2017 
  4. "آرکائیو کاپی"۔ 29 اکتوبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 دسمبر 2019 
  5. "PIX: Sexy 'Supermodel of the World' hopefuls!"۔ rediff.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 فروری 2017 
  6. ARUNA V. IYER۔ "Chennai Fashion Week is back"۔ thehindu.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 فروری 2017 
  7. "Kavya Shetty on a signing spree - Times of India"۔ indiatimes.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 فروری 2017 
  8. "Nam Duniya Nam Style Movie Review, Trailer, & Show timings at Times of India"۔ indiatimes.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 فروری 2017 
  9. "Sify Movies - Review listing"۔ sify.com۔ 03 جولا‎ئی 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 فروری 2017 
  10. "Kavya Shetty Thrilled About A L Vijay's Film"۔ newindianexpress.com۔ 15 دسمبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 فروری 2017 
  11. "IndiaGlitz - Kavya Shetty going great - Kannada Movie News"۔ indiaglitz.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 فروری 2017 
  12. "Much-needed stardom beckons Kavya Shetty - Bangalore Mirror -"۔ indiatimes.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 فروری 2017 
  13. "3 Gante 30 Dina 30 Seconds Movie - Aru Gowda, Kavya Shetty - Dir: Madhusudhan"۔ sandalwoodking.rocks۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 فروری 2017 [مردہ ربط]
  14. "Kavya Shetty in Kannada remake of Metro - Times of India"۔ indiatimes.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 01 فروری 2017 
  15. "آرکائیو کاپی"۔ 29 جولا‎ئی 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 دسمبر 2019 
  16. https://www.deccanherald.com/content/616233/letting-her-hair-down.html
  17. https://www.deccanchronicle.com/entertainment/sandalwood/240118/mangaluru-cheluve-in-ooru.html
  18. "ہندی ڈب: دو بلوان - یوٹیوب پر" 
  19. "ہندی ڈب: سلیکون سٹی - یوٹیوب پر" 
  20. "ہندی ڈب: سمہارا - یوٹیوب پر" 

بیرونی روابط[ترمیم]