رشید قیصرانی
ممتاز ادیب، جمیل ملک، احمد ظفر اور سیّد فیضی کے ہم عصر اور معروف شاعر، کالم نگار
پیدائش[ترمیم]
معروف شاعر رشید قیصرانی کا پورا نام سردار رشید احمد قیصرانی ہے ۔ آپ 13 دسمبر 1930ء کو تحصیل تونسہ شریف کے علاقے کوٹ قیصرانی میں پیدا ھوئے[1]آپ قیصرانی بلوچ گھرانے کے چشم و چراغ تھے،
تعلیم[ترمیم]
آپ نے ابتدائی تعلیم کوٹ قیصرانی میں ہی حاصل کی۔
عملی زندگی[ترمیم]
آپ نے پاکستان کی فضائیہ میں بھی خدمات انجام دیں ۔ اسی کے عشرے کے اوائل میں اپنے اسلام آباد کے قیام میں راولپنڈی اسلام آباد کے بڑے بڑے مشاعروں میں شرکت کی جہاں ان کے ہمعصروں میں *جمیل ملک،احمد شمیم،احمد ظفر،سید فیضی اور ایسے ہی مستند شعر گو شامل تھے ۔ رشید قیصرانی سات شعری مجموعوں کے خالق تھے تاہم اس ادبی تجارت اور بے بصر عہد کی چیرہ دستیوں کی وجہ سے بہت عرصہ گوشہ نشینی کا شکار رہے ۔ انھوں نے کچھ عرصے تک نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں بھی خدمات سر انجام دیں۔[2]
تصانیف[ترمیم]
- فصیل لب (1973ء/144 ص/کلام)
- نین جزیرے (1995ء، 143 ص /دوہے)
- صدیوں کا سفر (،1995ء/ 144 ص/شاعری)
- ایران جدید کہانیاں (1995ء، 88 ص/افسانہ /مترجم)
- سیاسی مضامین[3]
- سجدے (مجموعہ کلام) ’
- کنار زمین تک‘(مجموعہ کلام)
- تھاٹس آف دی ڈے۔(سیاسی و سماجی صورت حال)
- یہ کیا ہے، یہ کیوں ہے (اخباری کالم اور مضامین پر مشتمل)[4]
وفات[ترمیم]
آپ کا انتقال 21 جون 2010ء کی شب ملتان میں ھوا ۔ ان کی عمر 81 برس تھی اور وہ عرصے سے عارضۂ قلب کا شکار تھے،[5]
معروف شعر[ترمیم]
- پڑھتا تھا میں نماز سمجھ کر اسے رشیدؔ*
- پھر یوں ہوا کہ مجھ سے قضا ہو گیا وہ شخص*[6]
حوالہ جات[ترمیم]
- ↑ https://www.punjnud.com/rasheed-qaisrani-ka-yom-e-wafat/
- ↑ https://www.aalmiakhbar.com/archive/index.php?mod=article&cat=naheedgalleryailanat&article=15617
- ↑ http://www.bio-bibliography.com/authors/view/5664
- ↑ https://khadimemasroor.uk/%D9%85%DA%A9%D8%B1%D9%85-%D8%B3%D8%B1%D8%AF%D8%A7%D8%B1-%D8%B1%D8%B4%DB%8C%D8%AF-%D8%A7%D8%AD%D9%85%D8%AF-%D9%82%DB%8C%D8%B5%D8%B1%D8%A7%D9%86%DB%8C-%D8%B5%D8%A7%D8%AD%D8%A8/%D8%A7%D9%84%D9%81%D8%B6%D9%84-%DA%88%D8%A7%D8%A6%D8%AC%D8%B3%D9%B9/
- ↑ https://www.aalmiakhbar.com/archive/index.php?mod=article&cat=naheedgalleryailanat&article=15617
- ↑ *کتابیات :*
- فصیلِ شب* ( شاعری) ، *نین، جزیرے* (دوھے) ، *صدیوں کا سفر* ( شاعری)۔، *ایران، جدید کہانیاں* (افسانہ)۔
- ↑ https://www.rekhta.org/poets/rasheed-qaisrani/all?lang=ur