مندرجات کا رخ کریں

دیدِ ابداً

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

دیدِ ابداً (jamais vu) ایک ایسی نفسیاتی کیفیت کو کہا جاتا ہے جس میں (کسی شخصیت کے لیے) ارد گرد کا ماحول، مانوس ہونے کے باوجود ایک اجنبیت اور غیر مانوسی کا احساس (sensation) پیدا کر رہا ہو یعنی اس کو ایک ایسا فریب ِحس (illusion) کہا جا سکتا ہے جس میں پہلے بھی دیکھی ہوئی اشیاء سے متعلق، متاثرہ شخصیت میں، یہ خیال پیدا ہو رہا ہو کہ ان اشیاء کو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔[1] انگریزی میں jamais vu کا لفظ فرانسیسی زبان سے آیا ہے اور اس مرکب کلمے میں jamais کے معنی کبھی نہیں کے اور vu کے معنی دیکھنے کے ہوتے ہیں۔ جبکہ اردو میں ابداً کے معنی ---- کبھی نہیں ---- اور دید کے معنی ---- دیکھنے ---- کے ہوتے ہیں۔ گو اردو میں ابداً کے معنی محدود رہتے ہوئے، ابد یعنی ہمیشہ سے متعلق ہی زیادہ مستعمل ہیں لیکن اپنے مصدر کی صورت میں ابداً کا مفہوم never کا لیا جاتا ہے، ویسے بھی اگر غور کیا جائے تو اردو معنی یعنی، ہمیشہ، میں ہمیشہ سے یا کبھی نہیں کا مفہوم موجود ہے۔[2]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ایک طبی لغت آن لائن میں jamais vu کا اندراج۔
  2. ایک عربی لغت اور ایک اردو لغت میں ابداً کے مفاہیم۔