آج (جریدہ)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مدیراجمل کمال
شعبہاردو ادب، عالمی ادب
دورانیہسہ ماہی
ملک پاکستان
زباناردو

سہ ماہی آج کراچی، پاکستان سے اردو زبان میں شائع ہونے والا ایک ادبی جریدہ ہے جس کے مدیر اجمل کمال ہیں۔

اجرا[ترمیم]

آج اگست 1981ء سے حیدرآباد، سندھ سے شائع ہونا شروع ہوا اور اس کے بانی اجمل کمال ہیں۔ پہلے شمارے کے بعد آج کچھ عرصے تک تعطل کا شکار رہا مگر چند برس بعد یہ جریدہ دوبارہ شائع ہونا شروع ہوا اور اب تک تواتر کے ساتھ شائع ہو رہا ہے۔ آج اپنے قارئین کو دنیا بھر کے بہترین ادب سے متعارف کروایا اور بعض موضوعات پر خصوصی اشاعتوں کا اہتمام بھی کیا۔[1]۔ جن میں گیبرئیل گارسیا مارکیز، سرائیوو، کراچی، فارسی کہانیوں کے تین اور ہندی کہانیوں کے چار شمارے یادگار اہمیت کے حامل ہیں۔[2]

آج کی بدولت اردو کا دامن عالمی ادب خصوصاً معاصر عالمی اب کے شاہکاروں سے مالامال ہوا۔ اس کے ساتھ ہی اس جریدے نے اردو ادب سے بھی اچھی تخلیقات کا انتخاب اپنے قارئین کی خدمت میں پیش کیا۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]