آزاد (اخبار)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
آزاد
قسم روزنامہ
مالک مجلس احرار
مدیر آغا شورش کاشمیری
آغاز 28 جولائی، 1946ء
زبان اردو
اختتام 1978ء
صدر دفتر لاہور، صوبہ پنجاب (برطانوی ہند)

آزاد برطانوی راج میں لاہور سے جاری ہونے والا اردو زبان کا ایک روزنامہ اخبار تھا۔ یہ 28 جولائی 1946ء میں جاری ہوا۔ یہ مجلس احرار کا ترجمان تھا۔ اس کے ادارتی عملہ میں شیخ حسام الدین اور ماسٹر تاج الدین انصاری شامل تھے۔ 1946ء میں نواب نصر اللہ خان بھی کچھ عرصہ اس کے مدیر رہے اور 1947ء کے بعد آغا شورش کاشمیری اس کے ایڈیٹر مقرر ہوئے۔ مگر کچھ عرصہ بعد انہوں نے علاحدگی اختیار کر لی اور اپنا ہفت روزہ اخبار چٹان جاری کر لیا۔ آزاد کا ڈیکلریشن شیخ حسام الدین کے صاحب زادے شیخ ریاض الدین کے نام تھا، بعض ادوار میں انہوں نے یہ اخبار دوسرے لوگوں کے سپرد کر دیا۔ مثال کے طور 1970ء کے وسط میں عبد اللہ ملک، حمید اختر، آئی اے رحمان اور کچھ دوسرے صحافیوں نے مل کر اس کی حیاتِ نو کا اہتمام کیا لیکن ایک سال کے بعد نیا انتظام بھی ناکام ہو گیا۔ پھر 1977ء میں یہ کچھ عرصہ تحریک استقلال کے زیرِ اہتمام چھپتا رہا۔ مگر کسی بھی دور میں یہ اپنے بڑے معاصر اخبارات کا مقابلہ نہ کر سکا۔ آزاد عوام کے معیار پورا نہیں اتر سکا۔ تنخواہوں کے معاملے میں اخبار کے ملازمین مطمئن نہ تھے او یہ غیر اطمینانی بالآخر اخبار کی بندش کی ذریعہ بن گئی، یوں یہ اخبار 1978ء میں ہمیشہ کے لیے بند ہو گیا۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ڈاکٹر مسکین علی حجازی، پنجاب میں اردو صحافت، مغربی پاکستان اردو اکیڈمی لاہور، 1995ء، ص 476